Jasarat News:
2025-10-06@21:44:25 GMT

لیبیا اور انڈونیشیا میں معاشی استحکام کے فروغ پر اتفاق

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

طرابلس: لیبیا کی قومی حکومت نے انڈونیشیا سے اقتصادی معاہدہ مضبوط بنانے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ معاہدہ طرابلس میں لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ اور انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ محمد انیس متا کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا گیا۔
حکام کے مطابق رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن میں سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، ثقافت، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور خدمات کے شعبے قابل زکر شامل ہیں۔

محمد ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مہنگائی پر قابو پانے کےلئے ایران میں کرنسی تبدیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایرانی پارلیمنٹ نے کرنسی سے چار صفر ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے باعث پیچیدہ مالی لین دین کو آسان بنانا ہے۔ایرانی ریال کی قدر 35 فیصد سے زائد مہنگائی کی شرح کی وجہ سے شدید گر چکی ہے۔ ایک امریکی ڈالر11 لاکھ 50 ہزار ایرانی ریال کے برابر ہے۔

سربراہ ایرانی پارلیمانی معاشی کمیشن کے مطابق یہ تبدیلی فوری نہیں ہوگی، مرکزی بینک کو اس کے لیے دو سال کی تیاری کا وقت دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد تین سال کے عبوری دور میں پرانے اور نئے دونوں نوٹ چلیں گے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • انڈونیشیا میں اسکول منہدم‘ اموات کی تعدادمیں مزید اضافہ
  • معاشی استحکام کے حکومتی دعوے، لاکھوں پاکستانی غربت کا شکار
  • حماس کا ہتھیارنہ ڈالنے کا فیصلہ زمینی حقائق کے مطابق ہے‘ محمد یوسف
  • مہنگائی پر قابو پانے کےلئے ایران میں کرنسی تبدیل
  • بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزے کے جھٹکے، شدت 5.0 ریکارڈ
  • انڈونیشیا : ڈیٹا شیئر نہ کرنے پر ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس عارضی طور پر معطل
  • پاکستان اور آسیان ممالک میں تجارت کے فروغ پر اتفاق
  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کے زلزلے جھٹکے
  • غیر قانونی سگریٹس معاشی ومالی استحکام کیلیے خطرہ بن گئے