بلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ اساتذہ روحانی والدین ہیں ان کی عزت و احترام واجب ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نوجوان پڑھا لکھا دلیر لیڈر ہے، بلاول بھٹو جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے پائے کے لیڈرز ابھی تک پیدا نہیں ہوئے۔
گورننس کی نگرانی مزید سخت، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی: مریم نواز
گورنر سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر گورنر پنجاب بلاول بھٹو
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔