ہانگ کانگ: رہائشی ٹاور میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہانگ کانگ کے گنجان آباد علاقے تائی پو میں گزشتہ روز پیش آنے والی ایک خوفناک آتشزدگی میں ہونے والی ہلاکتوں میں تشویش ناک اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق 31 منزلہ رہائشی عمارت سمیت بلند و بالا ٹاورز کے ایک بڑے کمپلیکس میں بھڑکنے والی آگ نے مقامی آبادی کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اچانک اٹھنے والے شعلے لمحوں میں عمارت کے کئی حصوں تک پھیل گئے، جب کہ دھویں کے سیاہ بادلوں نے فضا کو مکمل طور پر گھیر لیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ رہائشی بلاکس مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس پر مشتمل ہیں، جس کے باعث آگ لگنے کے فوری بعد ہی وہاں موجود سیکڑوں افراد محفوظ مقامات کی تلاش میں عمارت سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے رہے۔
فائر بریگیڈ نے آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر فائر الرٹ کو 5 درجے تک بڑھا دیا، جو ہانگ کانگ میں ہنگامی حالات کے لیے مقرر کردہ سب سے بلند ترین سطح ہے۔
ریسکیو اداروں کے مطابق شعلوں نے عمارت کے متعدد حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور اونچائی کے سبب کارروائی انتہائی مشکل ثابت ہو رہی تھی۔ فائر فائٹرز کی بڑی تعداد نے چیری پیکرز اور سیڑھیوں کے ذریعے کئی اطراف سے آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم اس عمل کے دوران 5 سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
تقریباً ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ جب امدادی سرگرمیاں آگے بڑھیں تو عمارت کے مختلف حصوں سے کم از کم 9 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جب کہ اسپتالوں میں منتقل کیے جانے والے 35 زخمی بعد ازاں جانبر نہ ہو سکے۔ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 34 سے تجاوز کر گئی ہے۔
خدشہ ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ اسپتال میں زیرِ علاج 40 زخمیوں میں سے دو کی حالت نہایت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق 300 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آگ لگنے کی اصل وجہ کے متعلق ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق عمارت کے کئی حصوں میں بانس کی اسکیفولڈنگ لگی ہوئی تھی، جو ہانگ کانگ میں حالیہ برسوں کے دوران متعدد آتشزدگی واقعات کی ایک اہم وجہ قرار دی جا چکی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہانگ کانگ کے مطابق عمارت کے
پڑھیں:
کراچی میں کنگز بلڈرز کی جانب سے جدید طرز تعمیر اور عالمی معیار کی رہائشی سہولتوں سے آراستہ عظیم الشان منصوبہ ’’کنگز جے ایس ٹاور‘‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب کے مو قع پر رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا کے ساتھ دیگر کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-32