کیپٹل مارکیٹ کی حمایت میں چینی اداروں و کمپنیوں کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
بیجنگ : سنٹرل ہوئی جن انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اعلان کیا کہ وہ چینی کیپٹل مارکیٹ کے مستقبل پر پختہ یقین رکھتی ہے اور موجودہ A-شیئرز کی قیمت کو مکمل طور پر مناسب سمجھتی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے ایک بار پھر ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے اپنے حصص میں اضافہ کیا ہے اور مستقبل میں کیپٹل مارکیٹ کے مستحکم آپریشن کی “مضبوط حفاظت” کے لئے ایسا کرنا جاری رکھے گا۔
سنٹرل ہوئی جن مکمل سرکاری ملکیت والی ایک کمپنی ہے۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق، مارکیٹ پر ان کا اعتماد چین کی معیشت کے روشن مستقبل پر ان کے یقین کی عکاسی کرتا ہے۔ موجودہ دور میں، چین اعلیٰ معیاری ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھا رہا ہے، جدید پیداواری قوتیں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں، اور معیشت میں بہتری کے آثار مزید مستحکم ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے کیپٹل مارکیٹ کو مضبوط بنیادی حمایت حاصل ہے۔ سنٹرل ہوئی جن طویل مدتی اور قدر پر مبنی سرمایہ کاری کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے، کیپٹل مارکیٹ کی صحت مند ترقی کو فعال طور پر سپورٹ کرتی رہے گی۔
پیپلز بینک آف چائنا کے ترجمان نے کہا کہ پیپلز بینک آف چائنا سینٹرل ہوئی جن کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر کافی ری فنانسنگ سپورٹ فراہم کرے گا ۔اس کے علاوہ ،مالیاتی نگرانی کی ریاستی انتظامیہ نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے انشورنس فنڈز کے تناسب میں اضافہ کیا ہے۔ چائنا مرچنٹس گروپ کی ماتحت 7 لسٹڈ کمپنیوں نے 8 اپریل کو ٹریڈنگ سے قبل اجتماعی طور پر اعلان کیا کہ وہ شیئر بائی بیکس کے منصوبوں کو تیز تر کریں گی۔ چائنا چھینگ ٹونگ گروپ کی ذیلی کمپنیوں نے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز اور سرکاری اداروں کے اسٹاکس میں ہولڈنگز کو بڑھایا ہے اور آئندہ بھی سرکاری کمپنیوں اور ٹیکنالوجی و جدت پر مبنی اسٹاکس میں بڑی سرمایہ کاری جاری رکھیں گی۔ چائنا رفارم ہولڈنگز کوآپریشن لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی نے بھی سرکاری اداروں کے اسٹاکس، ٹیکنالوجی و جدت پر مبنی اسٹاکس اور ای ٹی ایفس میں اضافی سرمایہ کاری کی ہے۔ چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ نے اپنی ذیلی کمپنیوں کے اسٹاکس میں 2 ارب یوآن سے زیادہ کی خریداری مکمل کر لی ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری ہوئی جن ہے اور
پڑھیں:
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے 2025 کی ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اظہار اعتماد بڑھ گیا ہے۔
او آئی سی سی آئی سروے رپورٹ کے مطابق 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر مطئمن ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں نے پاکستان کی ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے نئے باب روشن کر دئیے ہیں۔
سرمایہ کار دوست پالیسی کی بدولت پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سروے 2025 کے مطابق مستقبل کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تین چوتھائی سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کوقابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔
سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2025 میں 73 فیصد غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔ 2023 میں یہ شرح 61 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔
او آئی سی سی آئی کے صدر، یوسف حسین کے مطابق ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الحکومتی ہم آہنگی کے لیے ایک منظم طریقہ کار فراہم کیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی ، زراعت، توانائی، فارما اور برآمدی صنعت کو سرمایہ کاری کے لیے سب سے پرکشش شعبہ قرار دیا۔