مکہ اور مدینہ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند وں کیلئے بہت بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت غیرملکی سرمایہ کار اب مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ اجازت غیر سعودی سرمایہ کاروں کو پہلی بار دی گئی ہے۔
کیپٹل مارکیٹ میں لسٹنگ کمپنیز کو اب رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے، جس سے غیر سعودی افراد کو ان لسٹڈ کمپنیز میں سرمایہ کاری کرنے کا نیا موقع ملے گا۔سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد کیپٹل مارکیٹ میں فنانسنگ مصنوعات کو بہتر بنانا ہے۔
یہ فیصلہ سعودی عرب کی اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس سے نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نیا موقع ملے گا بلکہ ملک کی معیشت میں بھی مزید استحکام اور ترقی کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
قومی ایئر لائن کے51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی گئیں۔
نج کاری کے ذریعے قومی ایئر لائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا
قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستوں کی ڈیڈ لائن 3 جون 2025ء مقرر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے نج کاری کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی، نئے جہاز خریدنے یا لیز پر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ دی جائے گی۔
نج کاری کمیشن نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی بیلنس شیٹ میں شامل کچھ واجبات کی منتقلی بھی شامل ہے جبکہ بعض ٹیکسوں اور قانونی مقدمات پر تحفظ یا کوریج دی جائے گی