اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)پاکستان نے انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں واپسی کے اقدامات کے تحت بانڈز کے اجرا سے تقریبا 40 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا ہدف مقرر کردیا، یہ قرضہ چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز اور انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں پائیدار بانڈز جاری کرنے سے حاصل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق حکومت تقریبا 40 کروڑ ڈالر بانڈز کے اجرا سے حاصل کرنا چاہتی ہے، حکومت کا پانڈا بانڈز چینی کیپٹل مارکیٹ اور پائیدار بانڈز انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں جاری کرنے کا ارادہ ہے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان رواں مالی سال 26-2025 کے دوران یورو بانڈز کی مد میں مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی ادائیگی بھی کرے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پانڈا بانڈز کے ذریعے قرضہ حاصل کرنے کا پلان ہے، یہ بانڈز چین کی نیشنل انٹربینک مارکیٹ میں نجی طور پر رکھنے کا منصوبہ ہے، بانڈز منافع سالانہ 3 سے 4 فیصد اور مدت 3 سال متوقع ہے۔پاکستان اس سے پہلے ڈالرز اور یورو میں بانڈز جاری کرچکا ہے اور پاکستان کاچینی کیپیٹل مارکیٹ میں یہ پہلا تجربہ ہوگا۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیپٹل مارکیٹ مارکیٹ میں بانڈز کے کرنے کا

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ