data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز ) مذمتوں کا وقت ختم اب حقوق کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کا وقت ہے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز اس سلسلے میں پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے تنظیمات اہلسنت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کب تک ہم صرف مذمت کرتے رہیں گے اب وقت اگیا ہے کہ اہلسنت اپنے جائز حقوق اور مذہبی آزادی کے تحفظ کیلیے فیصلہ کن اقدام کرنے ہوں گے صوبائی عہدیداروں نے خیرپور میں ساتھیوں کو بتایا کہ اہلسنت کا قتل عام کیسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا نہتے محب وطن شہریوں پر گولیاں چلانا مساجد ومدارس کو بند کرنامذہبی اجتماعات کو روکنا قومی ودینی غیرت کیخلاف اور آئین پاکستان کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اہلسنت کے مراکز کو بند کرنا شرمناک عمل ہے جو پاکستان کے امن اور اتحاد امت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ہمیشہ امن اخوت اور نظام مصطفی کے قیام کیلیے جدو جہد کرتی آئی ہے اگر اہلسنت کے خلاف نا انصاف یوں کا سلسلہ نہ رکا تو ہم پر امن مگر مضبوط عوامی تحریک کا آغاز کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اہلسنت کے صبر کو نہ آزمائے پاکستان کے امن استحکام اور دینی ہم آہنگی کی ضامن قوت اہلسنت ہی ہے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اہلسنت کے سنی تحریک کا وقت

پڑھیں:

سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار چلانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-08-20

 

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان کے اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار دوڑانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن کی مہارت دیکھنے کیلیے کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، شائقین کی بڑی تعداد سلطان گولڈن کے اسٹنٹ دیکھنے کیلیے موجود تھی۔سلطان گولڈن نے ایک میل کا فاصلہ صرف 57 سیکنڈز میں طے کرکے 2022 میں امریکن اسٹنٹ مین کی جانب سے تیز ترین 1 منٹ15 سیکنڈ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔  جبکہ سلطان گولڈن نے 2 مختلف ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے کر لیے۔ سلطان گولڈن نے دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ میں 121.72 فٹ فاصلے کا جمپ کیا، دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ کا سابقہ عالمی ریکارڈ 89 فٹ3.25 انچ تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 2 نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کیلیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔وزیراعظم کا ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراج تحسین اور نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر پوری قوم کو مبارکباد  دی ہے

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو نااہل کہہ دیا
  • موجودہ قیادت نااہل، پی ٹی آئی سیاست بند گلی میں داخل ہوگئی، عمران اسماعیل
  • سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار چلانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
  • حیدرآباد: لیبر ہال میں عالمی انسانی حقوق کے دن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے عبداللطیف نظامانی خطاب کررہے ہیں
  • ایشیائی ترقیاتی بینک :پاکستان کیلیے 540 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں کی منظوری ،257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے
  • افغانستان میں خواتین کے حقوق پامال ہورہے ہیں، اقوام متحدہ
  • اسلام آباد سندھ کی تقسیم سے باز رہے ،عوامی تحریک
  • وزیراعظم کا ٹیکس نیٹ میں توسیع اور محصولات کے ہدف کے حصول کے لیے ہدایات
  • ڈاکٹر وردہ کیس: قتل کیلیے 30 لاکھ ادا کیے گئے، جے آئی ٹی تشکیل
  • چین اور پاکستان کی افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق،ڈرلز کا عملی مظاہرہ