لاہور:

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئی، اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والے مسافر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ ٹریفک کے تعاون سے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس سمیت لوکل اور لرنرز ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئی ہیں، مسافر رینوئل لائسنس بھی کروا سکیں گے۔

ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات ملنے پر مسافروں کے وقت کی بچت ہوگی اور مسافروں کو ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اب ٹریفک پولیس کے دفاترز کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

ڈرائیونگ لائسنس کاؤنٹر بننے سے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی زیادہ سہولت مل گئی ہے، وہ اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بآسانی بنوا سکیں گے۔

ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے 24 گھنٹے سروس فراہم کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس بنانے

پڑھیں:

پنجاب میں ڈرون پولیسنگ کا آغاز، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے لیے 14 سال قید — مریم نواز کا بڑا فیصلہ!

پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈرون پولیسنگ اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں صوبے میں لائسنس یافتہ اسلحے کی ازسرِ نو جانچ اور اسکروٹنی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی اسلحہ 15 دن کے اندر اندر واپس لیا جائے گا، پنجاب میں وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔مزید برآں صرف پولیس اہلکار اور رجسٹرڈ سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی، لائسنس یافتہ اسلحہ کے مالک اور جاری کرنے والے کی تصدیق کی جائے گی، پنجاب میں وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔اجلاس میں طے پایا کہ نجی سکیورٹی کمپنیوں کو رجسٹر کیا جائے گا اور ان کے لیے قواعد بنائے جائیں گے، نجی سکیورٹی گارڈز کو پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 سے منسلک کیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کرائم سین پر جلد رسائی کے لیے ڈرون پولیسنگ کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کیا جائے گا، ڈرون پولیسنگ پراجیکٹ فوری، منظم اور ڈیجیٹل ردعمل یقینی بنائے گا، پنجاب کے 14 اہم داخلی و خارجی مقامات پر جدید اسلحہ اسکینرز نصب کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ سالانہ اسلحہ لائسنس فیس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ اسلحہ اسمگلنگ پر 14 سال کی سزا ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلیے سادہ اکثریت حاصل کرلی
  • تہران- استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان
  • ضلعی اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلیے ڈی سی کی زیرصدارت اجلاس
  • عزیر بلوچ کو ملزمان کو سہولت فراہم کرنے کے مقدمہ کافیصلہ محفوظ
  • موسمِ سرما میں فلائٹ شیڈول میں تبدیلی
  • پی آئی اے کا 5 سال بعد برطانیہ فلائٹ آپریشن: اسلام آباد سے مانچسٹر کیلیے آج پہلی پرواز
  • محفوظ پنجاب مہم، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی
  • پنجاب میں ڈرون پولیسنگ کا آغاز، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے لیے 14 سال قید — مریم نواز کا بڑا فیصلہ!
  • پی آئی اے کا 5 سال بعد برطانیہ کیلیے فلائٹ آپریشن بحال