شہری انگوٹھے کے نشانات فراہم کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں، پی ٹی اے
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پی ٹی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جعلساز شہریوں کو مختلف جھانسے دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا خاص ہدف سادہ لوح افراد اور خواتین ہیں، جن کو وہ فری سم کارڈ یا امدادی اسکیم کا جھانسہ دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستانی شہریوں کیلئے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے انگوٹھے اور انگلیوں کے نشانات فراہم کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں۔ پی ٹی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جعلساز شہریوں کو مختلف جھانسے دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا خاص ہدف سادہ لوح افراد اور خواتین ہیں، جن کو وہ فری سم کارڈ یا امدادی اسکیم کا جھانسہ دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیتے ہیں۔
اعلامیئے کے مطابق دھوکا دہی کے ذریعہ حاصل کردہ یہ سمیں عموما سنگین قسم کے جرائم میں استعمال کی جاتی ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اپنی سم کسی اور کو دینا قانونی جرم ہے کیونکہ آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم سے جرم بھی ہو سکتا ہے۔ چیک کریں کہ کتنی سمیں آپ کے شناختی کارڈ پر جاری ہوئی ہیں۔ اس کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کریں اور نامعلوم سم کو فوری طور پر بلاک کرائیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے صارفین مزید معلومات کیلئے 0800-55055 (ٹول فری نمبر) یا ویب سائٹ pta.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر پی ٹی اے
پڑھیں:
غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے انتہائی حساس مسئلہ ہے، محسن نقوی
پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کیساتھ ملاقات میں پاکستانی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کیلئے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ سے وزارت داخلہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔ اس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دوران ملاقات غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔دوران گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کیلئے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔