مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مکہ المکرمہ ( سید مسرت خلیل) افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کوسعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات اور مشترکہ منصوبوں کے قیام میں دونوں طرفہ تاجروں کی مدد کے لیے قونصل خانہ مکمل تعاون پر جاری رہیگا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مشترکہ تعاون سے جاری پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح مکہ چیمبر کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل محمد الاحمری نے کیا۔اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے اس بات پر زور دیا کہ قونصلیٹ کا کمرشل سیکشن رابطے اور تجارتی ترقی کے رجحان کی حمایت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔نمائشی میں پچاس پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہیں۔ان میں خوراک (چاول، مصالحہ جات، پراسیسڈ اور پیکڈ فوڈز، ٹیکسٹائل ملبوسات، ہوٹل سپلائی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور انجینئرنگ خدمات شامل ہیں۔تقریب میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں اور سعودی تاجر برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ یہ نمائش 23 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ف کامرس اینڈ انڈسٹری مکہ چیمبر چیمبر ا
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔