بیرسٹر سیف نے حنیف عباسی کے بیان کو ”خدا حافظ چین“ کا سرکاری اعلان قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبر پخونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون پر بیان کو ”خدا حافظ چین“ کا سرکاری اعلان قرار دے دیا، کہا شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا کہ حنیف عباسی نے ایم ایل ون خود بنانے کا بیان دے کر چین کو کیا پیغام دیا ہے؟ شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا بیان چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے باوجود دیا ہے، لگتا ہے کہ وزیر موصوف نے ایفی ڈرین کے زیر اثر بیان دیا ہے، اسحاق ڈار کے منفی بیان کے بعد حنیف عباسی کا بیان پاک چین تعلقات پر ایک اور خود کش حملہ ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت افغانستان کے بعد اب چین کے ساتھ تعلقات بھی خراب کر رہی ہے، شہباز شریف کے وزیر ریلوے کا مائنس چین ایم ایل ون بنانے کا اعلان پالیسی شفٹ کا اعلان ہے، فارن آفس اس بیان کی وضاحت نہیں کرتا تو اسے سرکاری پالیسی سمجھا جائے گا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی وی ملازمین کو پندھوریں روزے اور 16 تاریخ تک تنخواہیں نہ دے سکنے والی حکومت ایم ایل ون ایفی ڈرین کی آمدن سے بنائے گی؟
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر وزیر ریلوے حنیف عباسی ایم ایل ون
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔