اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے قومی غزائی تحفظ رانا تنویر حسین نے چیئرمین ریلوے کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ نارووال روٹ 211 اپ اور 212 ڈاؤن کے موجودہ شیڈول پر نظرثانی  کی جائے ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے  ریلوے حکام سے 211 اپ کو صبح 7 بجے  212 ڈاؤن کو شام 5 بجے کرنے کی گزارش کی ،موجودہ ریلوے شیڈول سے کسانوں، دفاتر کے ملازمین اور بزرگ شہریوں کو مشکلات ہیں ،مسافروں کی سہولت کے پیش نظر ریلوے شیڈول میں بہتری ناگزیر ہے ،نارووال کے مسافروں کو درپیش طویل انتظار، رات دیر سے سفر جیسے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے  چیئرمین ریلوے کو فوری اقدامات کی درخواست کی ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رانا تنویر

پڑھیں:

بھٹک کر پاکستان آنے والے نایاب بھارتی ہرن کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا

یاسر عرفات: نارووال گزشتہ روز بھارت سے بھٹک کر آنے والے نایاب ہرن کو جنگل میں واپس آزاد کر دیا گیا۔

بھارتی نایاب ہرن بھٹک کر پاکستانی حدود نارووال میں آگیا تھا جو ڈر خوف کی وجہ سے گلیوں میں بھٹکتا رہا اور دیواروں پر چڑھتے ہوئے زخمی ہوگیا تھا۔

دیواروں پر چڑھتے ہوئے سی سی ٹی فوٹیج  بھی سوشل میڈیا پر آچکی ہے،محکمہ وائلڈ لائف کو موقع پر طلب کر لیا گیا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف  کا کہنا تھا کہ زخمی ہرن کو پکڑ کر طبعی امداد دی گئی ، نارووال۔ بھارتی نایاب ہرن طبعی امداد اور ریسٹ کروانے بعد اسی جنگل میں آزاد کردیا گیا ،اس موقع پر محکمہ وائلڈ لائف اور دیگر افسران موجود تھے ۔

وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو شملہ سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے کا حق رکھتے ہیں،وفاقی وزراء
  • پنجاب ؛ عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنانے کا فیصلہ
  • ریلوے پولیس کو دیگر فورسز کی طرح ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی کی ملاقات
  • ریلویز پولیس کو دیگر فورسز کی طرح ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
  • برطانوی وزیر ریلوے کو دوران ڈرائیونگ موبائل سننے پر جرمانہ
  • وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ
  • متنازع کینالز منصوبے پرپیپلزپارٹی کے تحفظات، وفاقی حکومت کا مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • نہروں کا مسئلہ رانا ثناکا شرجیل پھر رابطہ ‘ اسحاق دار کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ 
  • بھٹک کر پاکستان آنے والے نایاب بھارتی ہرن کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا