بلوچستان میں عید کے بعد ٹرین سروس بحال کردی جائے گی، وزیر ریلوے
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی سازش ناکام بنا کر دشمن کو ہم نے اس کا جواب دے دیا ہے، بلوچستان میں عید کے بعد ٹرینیں بحال ہوں گی۔
راول پنڈی اسٹیشن پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ دشمن کی جعفر ایکسپریس پر حملہ کی سازش ناکام بنائی ہے، دشمن کو ہم نے اس کا جواب دے دیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں جدید ہتھیار استعمال ہوئے جبکہ دہشت گرد سیٹلائٹ فون کے ذریعے افغانستان میں رابطہ پر تھے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ( دہشت گردی کے ) واقعات پر قوم مذمت کر رہی ہے، یہ ایک غیر اعلانیہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے جس میں قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے پنجابی مزدوروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، دشمن کی سازش ہےکہ پنجابی کو ماریں گے تو پنجاب میں خوں ریزی ہوگی۔
بلوچستان میں ٹرین سروس کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بلوچستان میں عید کے بعد ٹرینیں بحال ہوں گی، انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کے معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک 1726 کلومیٹر ڈبل ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے دوران سفر شہریوں کے وقت کی بچت ہوگی، اور ریلوے کی جانب سے سامان کی نقل و حرکت میں بھی کم وقت صرف ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلوچستان میں وفاقی وزیر وزیر ریلوے نے کہا کہ
پڑھیں:
سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایف آئی اے اور امیگریشن حکام بھی عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی ہدایت پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کوئٹہ پولیس کا خط پڑھا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ متعلقہ پولیس کہہ رہی ہے بندہ نہیں چاہیے، ایف آئی اے کو بھی مطلوب نہیں، جن کو چاہیے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہیے، پھر ابھی تک نام کیوں نہیں نکالا؟
ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ ای سی ایل میں نام نہیں ہے، صرف پی این آئی لسٹ میں نام ہے جو 28 مارچ کو ڈالا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اس لسٹ میں نام کتنے دن کے لیے ہوتا ہے اور کب مکمل ہوئی؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایک ماہ کے لیے ہوتا ہے اور پھر ایک ماہ کی توسیع لینا ہوتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ زیادہ سے زیادہ 60 روز رکھ سکتے ہیں تو اب جولائی ہے، کتنے ماہ ہوگئے ہیں؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 5 ماہ ہوگئے، ابھی تک ہمیں آفیشلی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
عدالت نے ایف آئی اے افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے وقت کیسے آپ رکھ سکتے ہیں، کس قانون کے تحت ابھی تک رکھا ہوا ہے۔ جسٹس راجہ انعام امین نے ریمارکس دیے کہ ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آرہے ہیں، کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے۔
عدالت نے سردار یار محمد رند کی سفری پابندی لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔