Nawaiwaqt:
2025-11-03@16:24:26 GMT

10 ٹرینیں آؤٹ سورس کی جائیں گی:وفاقی وزیر ریلوے

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

10 ٹرینیں آؤٹ سورس کی جائیں گی:وفاقی وزیر ریلوے

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے. 10 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے پلان طلب کیا ہے۔

لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر فریٹ ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے ہمارا اسٹریٹجک اثاثہ ہے. ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے.

تمام اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے میں جو اہداف طے کیے تھے وہ حاصل کرنے ہیں، چھوٹیں ٹرینیں درآمد کی جائیں گی جو چھ ماہ میں پاکستان پہنچ جائیں گی  اور انہیں بھی روٹس پر چلایا جایا جائے گا. کوشش ہے کہ فریٹ ٹرینوں کی تعداد ایک سال دگنی کردیں۔ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 10 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کےلیے پلان طلب کیا ہے. انہوں نے بتایا کہ لاہور اور راولپنڈ ی اسٹیشن کی ذمے داری حکومت پنجاب نے لے لی ہے اور وہ ان اسٹیشنوں کو دنیا کے جدید ترین ریلوے اسٹیشنوں کے ہم پلہ بنائے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے تعاون سے ریلوے زمینوں کو قبضوں سے واگزار کرائیں گے اور پنجاب بھر میں ریلوے لائنوں کے ساتھ شجر کار کی جائے گی۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے 14 اسکول آؤٹ سورس کرنے جارہے ہیں. جس سے ان اسکولوں کے معیار میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے 8 ہسپتال بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے.ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ اور دیگر اقدامات سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بجت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اسے منافع بخش ادارہ بنائیں گے، ریلوے کے تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی محنت کے نتیجے میں معاشی اشاریے بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں، جس کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے اپنی منزل کی طرف چلنا شروع کردیا ہے.اگرچہ دودھ کی نہریں نہیں بہیں اور روزگار کے مواقع بھی توقع کے مطابق نہیں فراہم کیے جاسکے .مگر ہم نے اپنی منزل کی طرف پیشرفت شروع کردی ہے. وزیراعظم کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر ریلوے انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کو یوم آزادی کے موقع پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ ایک منفرد اعزاز ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے وطن کی آزادی کا دن دو بار مناتے ہیں، ایک 14 اگست کے دن اور دوسرا یکم نومبر کو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کو یوم آزادی کے موقع پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ ایک منفرد اعزاز ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے وطن کی آزادی کا دن دو بار مناتے ہیں، ایک 14 اگست کے دن اور دوسرا یکم نومبر کو۔ انہوں نے کہا اس دن کو گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے، وہ دن تھا جب اس خطے کے لوگوں نے اپنی آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ شامل ہوئے۔ اس خوشی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے ان بہن بھائیوں کو بھی یاد کرتے ہیں، غیور کشمیر کے باسی سات دہائیوں سے حق خود ارادیت کیلئے برسر پیکار ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ اپنی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں، افواج پاکستان ہماری سرحدوں اور خودمختاری کی محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے، گلگت بلتستان سی پیک کے حوالے سے اہم خطہ ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون نے اپنے ادوار میں گلگت بلتستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خطہ سیاحت کے حوالے سے پوری دنیا میں اعلی مقام رکھتا ہے، وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔ سب ملکر گلگت بلتستان اور پاکستان کی ترقی کیلئے ایک بن کر ترقی کے منازل طے کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال
  • پنجاب، سندھ کے میدانوں نے دھند کا غلاف اوڑھ لیا، ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر
  • اب ہم نے نئی معاشی بلندیوں کو چُھونا ہے، عطا تارڑ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
  • دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
  • صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
  • معاشی بہتری کیلئے کردار ادا نہ کیا تو یہ فورسز کی قربانیوں کیساتھ زیادتی ہوگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد