اسلام آباد (رضوان عباسی سے)وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے تینوں دن کرایوں میں 20 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی۔حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے اپنی 77 سالہ تاریخ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور گزشتہ گیارہ ماہ میں ریلوے کی مجموعی کارکردگی بہترین رہی ہے۔

ان کے مطابق ریلوے کی آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے 42 ارب روپے پسنجر سروسز، 29 ارب فریٹ سروسز سے جبکہ 13 ارب روپے دیگر ذرائع سے حاصل کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے ملازمین کو تنخواہیں باقاعدگی سے ادا کی جا رہی ہیں جبکہ لیز شدہ زمینوں سے بھی آمدن حاصل کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر رائل پام کلب کو شفاف طریقے سے آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے اور تمام بڈز عوام کے سامنے کھولی جائیں گی۔

ریلوے کے آٹھ ہسپتالوں کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور ان ہسپتالوں کو بھی جلد آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ ریلوے ملازمین کے علاج معالجے کی سہولیات مفت رہیں گی جبکہ عام شہریوں سے خدمات کے عوض فیس وصول کی جائے گی۔وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ چودہ ریلوے اسکول آؤٹ سورس کیے جا رہے ہیں تاکہ پرائیویٹ تعلیمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ملازمین کے بچوں کی فیسیں ریلوے کی شرائط کے مطابق ہوں گی۔ریلوے اسٹیشنز خصوصاً چکلالہ اور مارگلہ میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملک بھر کی فوڈ اتھارٹیز کی مدد سے کھانے کے معیار پر سخت نگرانی جاری ہے۔ حنیف عباسی نے بتایا کہ فرنٹ ڈیسک سروسز کو ترجیح دی جا رہی ہے اور ٹرین ہوسٹس سروس کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب طرز پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا جائے گا، جس کے تحت اربوں روپے کی قیمتی زمین واگزار کرائی جائے گی۔ اسٹیشن یارڈز، کمرشل، زرعی اور رہائشی زمینیں بھی خالی کرائی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ ریلوے کے منصوبوں پر بھرپور تعاون جاری ہے اور 2016 سے رکے ہوئے منصوبے دوبارہ فعال کیے جا رہے ہیں۔ ریلوے ٹریکس کے اطراف درخت لگا کر گرین پاکستان منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

پنجاب کے لیے 45 ارب روپے کا منصوبہ تیار ہے، جس کے تحت ٹرین کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 1413 نئی ویگنز تیار کی جا رہی ہیں اور 15 جون کو لاہور سے نارووال اور ملتان سے سندھ ہوتے ہوئے بارڈر تک روس کے لیے فریٹ ٹرین روانہ کی جائے گی۔قازقستان کے ساتھ ریلوے کا منصوبہ زیر غور ہے جبکہ ریکوڈک اور تھرکول جیسے قومی منصوبوں کی کامیابی کے لیے ریلوے کو اپ گریڈ کرنا ناگزیر ہے۔وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ فریٹ اور آڈٹ سے متعلق تین غیر فعال کمپنیوں کو بند کر دیا گیا ہے اور مارگلہ ریلوے اسٹیشن کو جدید خطوط پر اپ لفٹ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کیا جائے گا وفاقی وزیر ریلوے کی ارب روپے جائے گی جا رہی کیا جا ہے اور کے لیے

پڑھیں:

ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فائل فوٹو

 ادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
  •  عمران خان کی رہائی کےلیے تحریک چلانے کا اعلان
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان
  • وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
  • خالد مقبول صدیقی کا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پنجاب اسمبلی کی حمایت کا اعلان
  • وزیراعظم کا چترال میں یونیورسٹی اور اسپتال بنانے کا اعلان