گرینڈ الائنس ملازمین اتحاد نے قلات پریس کلب کے باہر ہڑتالی کیمپ قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
گرینڈ الائنس ملازمین اتحاد نے تنخواہوں میں اضافے کے حق میں قلات پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگادیا، جہاں مظاہرین نے اپنی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ دہرایا ہے۔
قلات پریس کلب کے باہر اس بھو ک ہڑتالی کیمپ میں 3 اساتذہ کرام بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے، بھوک ہڑتالی ملازمین کا مطالبہ ہےکہ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرے کیونکہ شدید مہنگائی کی وجہ سے ملازمین کی گزر اوقات نہایت ہی مشکل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ بلوچستان: 3 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین 16دن سے سراپا احتجاج
ملازمین کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کا چارٹر آف ڈیمانڈ جلد از جلد منظور کیا جائے، شدید مہنگائی کی وجہ سے ملازمین 2 وقت کی روٹی کے لیے محتاج ہوگئے ہیں۔
گزشتہ روز بلوچستان بھر کی طرح قلات میں بھی گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام مہنگائی اور محکموں میں کنٹریکٹ بھرتی کیخلاف اورتنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کے حق میں چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری کےلیے ایک ریلی نکالی گئی تھی، جو ڈپٹی کمشنر قلات کے آفس سے شروع ہوکر پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: سرکاری اساتذہ اور ملازمین کے 6 الاؤنسز ختم، تنخواہوں میں 40 فیصد تک ممکنہ کمی
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز پیلے کارڑ اٹھائے ہوئے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے، احتجاجی مظاہرے سے گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم کیا جائے، مہنگائی کی نسبت ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے اور محکموں میں کنٹریکٹ پر بھرتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکموں کو اب آئی ایم ایف کے کہنے پر پرائیوٹائز کرکے ٹھیکے پر دیا جارہا ہے، جو ہرگز قبول نہیں، پینشنرز کے اہم مسئلہ کو حل کیا جائے، ملازمین طبقہ ریٹائر ہونے کے بعد اسی پینشن کے آسرے پر ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اضافہ بھوک ہڑتال سو فیصد قلات کیمپ مطالبات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اضافہ بھوک ہڑتال سو فیصد قلات کیمپ مطالبات پریس کلب کے باہر گرینڈ الائنس تنخواہوں میں کیا جائے
پڑھیں:
حیدرآباد: پکا قلعہ کے باہر بچے وبڑے پتنگ کی خریداری میں مصروف ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-2-22