وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کیسکو کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو سید یوسف شاہ نے بریفنگ دی اور  کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو درپیش مسائل اور حل کی تجاویز پیش کیں۔

وزیر اعلیٰ نے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے شکایتی نظام مؤثر بنانے کا حکم اور صوبے میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے: کیسکو نے نیشنل گیمز کے دوران ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کی بجلی کاٹ دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ ترسیلی نظام میں خامیوں کے فوری ازالے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں، دور دراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے موثر اور جامع  منصوبہ بندی کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کیسکو عوامی ریلیف کو اولین ترجیح بنائے، موسم گرما میں بجلی کی غیر ضروری بندش اور بے جا لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے۔

وزیر اعلی نے حکم دیا کہ ڈیرہ بگٹی، بیکڑ سمیت صوبے کے دور دراز علاقوں میں برقی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجلی سرفراز بگٹی کیسکو لوڈشیڈنگ وزیراعلیٰ بلوچستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بجلی سرفراز بگٹی کیسکو لوڈشیڈنگ وزیراعلی بلوچستان میں بجلی کی وزیر اعلی کے لیے

پڑھیں:

جماعتِ اسلامی کے ’بد ل دو نظام’اجتماعِ عام میں بلوچستان سے لوگ شرکت کرینگے: مولانا ہدایت الرحمٰن

مولاناہدایت الرحمٰن بلوچ—فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بد ل دو نظام کے زیرِ عنوان جماعتِ اسلامی کے اجتماعِ عام میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر 10 سال بعد جماعتِ اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔

مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعتِ اسلامی کا یہ مرکزی اجتماع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے، ہم انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ ملک کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • جماعتِ اسلامی کے ’بد ل دو نظام’اجتماعِ عام میں بلوچستان سے لوگ شرکت کرینگے: مولانا ہدایت الرحمٰن
  • سہیل آفریدی کے سیاسی قائدین سے رابطے‘ قیام امن کیلئے مل کر چلنے کی پیشکش 
  • وزیر اعلی سہیل آفریدی کا ان ہائو س کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پختونخوا کے سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے،  امن جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا سیاسی رہنماؤں سے رابطہ، قیام امن کے لیے جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • بلوچستان میں 142 سال پرانی لیویز فورس کیوں ختم کی گئی؟
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ، جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں: خواجہ آصف