وفاقی وزیرِ ریلوے کا دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کا معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، آئی جی ریلوے پولیس رائے طاہر سمیت دیگر حکام بھی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ تھے۔
وزیرِ ریلوے نے ریلوے اسٹیشن پر مختلف سہولتوں کا جائزہ لیا اور پلیٹ فارم پر دہشت گرد حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کا بھی معائنہ کیا۔
کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس دو ہفتے سے معطل ہے۔
حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر حکام اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس کی بحالی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے معطل ہے۔
جعفر ایکسپریس کو ضلع کچھی کے علاقے میں دہشت گرد حملےک انشانہ بنایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کوئٹہ سے اندرون جعفر ایکسپریس وفاقی وزیر
پڑھیں:
کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب لیاری ایکسپریس وے پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی پیدل جا رہا تھا۔ جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
تاہم پولیس متوفی کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔