اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں ٹرین آپریشن بغیر کسی رکاوٹ، منسوخی کے بغیر شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

(جاری ہے)

محمد حنیف عباسی نے ہفتہ کو علاقائی صورتحال کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات پر پاکستان کے ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر ٹرین آپریشنز کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ریلوے کا نظام مکمل طور پر فعال رہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تمام ٹرینیں اپنے وقت پر چل رہی ہیں اور کوئی بھی ٹرین منسوخ نہیں کی گئی۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی ہدایت کی کہ پاکستان ریلویز کے تمام کنٹرول آفسز اپنے سینٹرل کنٹرول آفس کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ شہریوں کےلئے بلا تعطل ریل سروس کو یقینی بنایا جاسکے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کل رات آپریشن بنیان مرصوص لانچ کرنے سے پہلے آرمی چیف نے بہت دیر تک دعا کرائی، انصار عباسی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی انصار عباسی نے بتا یا ہے کہ بھارت پاکستان کے آگے جتنی جلدی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا اس کا کریڈ ٹ ہماری مسلح افواج کو جاتا ہے ، جس طرح بھارت غرور اور تکبر کا مظاہرہ کر رہا تھا اس کے غرور کو پاکستان کے بھر پور جواب نے  خاک میں ملا دیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ جب سیز فائر کا فیصلہ ہوا تو پہلے دونوں ملکو ں نے اس کا اعلان کرنا تھا لیکن امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سیز فائر کا اعلان میں خود کروں گا۔ انصار عباسی نے بتا یا کہ رات کو جس وقت آپریشن بنیان مرصوص کا فیصلہ کیا گیا تو اس وقت سول اور ملٹری قیادت ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دعا کرائی اور چونکہ وہ خود حافظ قرآن ہیں تو  انہوں نے بہت دیر تک دعا کرائی اور پھر آپریشن کا نام بھی قرآنی آیت سے رکھا گیا ۔

پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا: وزیر اعظم شہباز شریف

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کل رات آپریشن بنیان مرصوص لانچ کرنے سے پہلے آرمی چیف نے بہت دیر تک دعا کرائی، انصار عباسی
  • بھارت نے پہل کی اور اسی کو پیچھے ہٹنا پڑے گا، عطا اللہ تارڑ
  • بھارت نے پہل کی اور اسی کو پیچھے ہٹنا پڑے گا: عطا اللہ تارڑ
  •  پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق رواں دواں
  • پاکستان صرف اصلاحات نہیں بلکہ خود کو مکمل تبدیل کر رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
  • کراچی کا ٹریفک مسئلہ، مرتضیٰ وہاب نے حنیف عباسی کو خط لکھ دیا
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور میں ہیلپ لائن قائم
  • ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے: حنیف عباسی
  • ٹرین آپریشنز، ریلوے مسافروں کیلئے اہم خبرآ گئی