جلد پاکستان ریلویز سے بڑی خوشخبری ملے گی، وفاقی وزیر ریلوے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں، جلدپاکستان ریلوے سے بڑی خوشخبری ملے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں، ریلوے کی ترقی سے ملک کی ترقی سے وابستہ ہے، جلد پاکستان ریلوے سے بڑی خوشخبری ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ریلویز کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو 45 منٹ پرزینٹیشن دی ہے، مارچ میں وزیر ریلوے کا عہدہ سنبھالا، ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کو یقنی بنایا، اب ٹرینوں کے بروقت آنے جانے کی شرح 45فیصد سے 85فیصد تک چلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر بننے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر کھانے پینے کی اشیا کا معیار بہتربنایا، جدید انفارمیشن ڈیسک ریلوے اسٹیشنوں پر لگائے، گرین لائن ٹرین میں پہلی دفعہ ٹرین ہاسٹس پائلٹ پروجیکٹ دیا، پہلی دفعہ برقی سیڑھیاں لاہور ریلوے اسٹیشن پر لگا رہے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ تھر کول ریکو ڈیک اور ریجنل رابطے کے لیے ریلوے کو مضبوط کرنا ہوگا اور سب ٹریکس کو برابری کی سطح پر لے چلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ترقی سے ملک کی ترقی سیوابستہ ہے، ریلوے کی اربوں روپے کی زمین واگزار کرائی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر وزیر ریلوے نے کہا کہ کی ترقی
پڑھیں:
وفاقی وزیرپیٹرولیم سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات، معدنیات میں تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی نے ملاقات کی، جس میں تیل اور گیس کی تلاش اور معدنیات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے انرجی سیکٹر میں پولش فرم پی جی آئی این جی کی کامیابی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مثال ہے اور انہوں نے پاکستان کے تیل، گیس اور معدنیات کے ذخائر میں بین الاقوامی دلچسپی کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت نے اصلاحات کی ہیں، پاکستان کان کنی، خاص طور پر تانبے اور کوئلے کے شعبے میں پولینڈ کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
اس موقع پر پولینڈ کے سفیر نے بتایا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان ایکسپلوریشن، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مضبوط بنانے پر کام کر رہے ہیں۔