وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ پچھلے ہفتے وزیراعظم کو 45 منٹ کی ریلوے پر بریفنگ دی تو انہوں نے کہا کہ آپ پہلے وزیر ہیں جو پریزنٹیشن دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی پاکستان ریلوے سے وابستہ ہے، پاکستان تھرکول، ریکوڈک اور علاقائی رابطہ چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنی ریلوے کو اس سال 7 کھرب روپے دیے، پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ریلوے ہوسٹس گرین لائن پر کام کر رہی ہے، پنجاب میں مریم نواز بہت کام کر رہی ہیں۔

حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ ریس کلب کے جم کے لیے 10 کروڑ فنڈ کرنے کی کوشش کروں گا، ہمارا ہر اسکول اور کالج انٹرنیشنل لیول پر جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حنیف عباسی کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، کمپنی نے یوزر نیم فیچر کے اجرا کی تاریخ بتادی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اہم فیچر ’یوزر نیم‘ متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کے بعد اب فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی رابطہ ممکن ہو سکے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر 2026 میں مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا۔

واٹس ایپ کی تازہ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے بزنس اکاؤنٹس استعمال کرنے والے اداروں اور صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سسٹمز اور ورک فلو کو اس فیچر کے مطابق اپ ڈیٹ کریں۔

میٹا کی ملکیت رکھنے والی اس مقبول میسجنگ ایپ نے بتایا کہ نیا فیچر اختیاری (optional) ہوگا، یعنی صارف خود فیصلہ کرے گا کہ اپنے پروفائل پر فون نمبر دکھانا ہے یا صرف یوزر نیم۔

کمپنی کے مطابق، یوزر نیم کے استعمال سے صارفین کو کئی فوائد حاصل ہوں گے، جن میں سب سے اہم پرائیویسی اور تحفظ میں اضافہ ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ذاتی معلومات کو خفیہ رکھتے ہوئے بھی رابطے میں رہ سکیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ بیٹا ورژن میں یوزر نیم ریزرو کرنے کا آپشن شامل کیا گیا ہے، جو فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے۔

واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ بزنس اکاؤنٹس کو اپنے سسٹمز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے جون 2026 تک کا وقت دیا گیا ہے، جس کے بعد یوزر نیم فیچر کو عالمی سطح پر باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • مذہبی انتہا پسندی کے وائرس کو ختم کرنا ہوگا: احسن اقبال
  • 27 ویں ترمیم کیلئے اتفاق رائے چاہتے، صوبائی خود مختاری ختم نہیں کرینگے: احسن اقبال
  • بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
  • حکومت نے بیرون ممالک جانیوالوں کو خوشخبری سنا دی، بڑی پریشانی دور
  • واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، کمپنی نے یوزر نیم فیچر کے اجرا کی تاریخ بتادی
  • راولپنڈی سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا
  • شکست خوردہ بھارت آرام سے نہیں بیٹھا، پراکسی وار شروع کر رکھی: حنیف عباسی 
  • فیصل آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
  • جو پاکستان کو نہیں مانتا ہم اسکو نہیں مانتے، حنیف عباسی
  • کوئٹہ سے بذریعہ جعفر ایکسپریس ڈاک کی ترسیل کیوں معطل ہوئی؟