عسکری کارروائی کے مکمل خاتمے کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
TEHRAN:
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے عسکری کارروائی کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی غیر قانونی جارحیت کو روکتا ہے، تو ایران بھی مزید جوابی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا۔
عراقچی نے اپنے پیغام میں واضح کیا جیسا کہ ایران متعدد بار واضح کر چکا ہے کہ جنگ کا آغاز اسرائیل نے کیا، نہ کہ ایران نے۔
As Iran has repeatedly made clear: Israel launched war on Iran, not the other way around.
As of now, there is NO "agreement" on any ceasefire or cessation of military operations. However, provided that the Israeli regime stops its illegal aggression against the Iranian people no… — Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) June 24, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تہران کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے تک اپنے حملے روکنے چاہیے تھے جو اب گزر چکا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فی الحال کسی جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ تاہم، اگر اسرائیلی حکومت ایرانی عوام پر اپنی غیر قانونی جارحیت کو 4 بجے تک روک دیتی ہے، تو ہمارا بھی مزید جواب دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہوتا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
9 مئی تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل 2 مقدمات پر فیصلہ سنائیں گے۔
جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ تھا، مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی تھی۔
لاہور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ، راحت بیکری چوک میں گاڑیاں جلانے کے کیس کا فیصلہ محفوظ#ExpressNews #BreakingNews #Lahore #9thMay #9thMayCases #PTI #LatestNews #Pakistan pic.twitter.com/qylWus4nGw
— Express News (@ExpressNewsPK) August 9, 2025مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔