بحریہ ٹاون کراچی میں بکنگ، خریدوفروخت اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد، پرویژنل این او سی بھی منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
بحریہ ٹاون کراچی میں بکنگ، خریدوفروخت اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد، پرویژنل این او سی بھی منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)بحریہ ٹاون کراچی میں بکنگ، خریدوفروخت اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بحریہ ٹاون کا پرویژنل این او سی منسوخ کردیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کنسیلیشن آرڈرز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے اور 460ارب روپے کی اقساط کی عدم ادائیگی پر 19ستمبر 2022 کو جاری کیا گیا فروخت اور اشتہار کا این او سی منسوخ کردیا گیا ہے۔اس اقدام کے بعد بحریہ ٹاون کی 16ہزار 896 ایکڑزمین کا حصول خطرے میں پڑ گیا۔ ایس بی سی اے نے واضح کیا ہے کہ الاٹیز کے تمام حقوق محفوظ رہیں گے جبکہ بحریہ ٹاون کو فوری تمام الاٹیز کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپختونخوا کی وفاق سے الگ پالیسی اور سابقہ حکومت میں مذاکرات نے دہشتگردوں کو حوصلہ دیا، دی ڈپلومیٹ پختونخوا کی وفاق سے الگ پالیسی اور سابقہ حکومت میں مذاکرات نے دہشتگردوں کو حوصلہ دیا، دی ڈپلومیٹ عراقی ایئرفورس کے کمانڈر کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات، مشترکہ مشقیں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق پاکستان اور یو اے ای کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ،اسلام آباد شہر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ سپریم کورٹ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ ایریا کا دورہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بحریہ ٹاون
پڑھیں:
گرین لائن بس منصوبے کی توسیع میں تاخیر، کراچی میں اقتصادی نقصان روزانہ 2 کروڑ روپے
شہر قائد میں گرین لائن منصوبے کی توسیع میں رکاوٹ سے روزانہ 2 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیرِ صدارت پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PIDCL) کا اجلاس ہوا، جس میں جنرل منیجر انجینئرنگ اور دیگر افسران نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انکشاف کیا گیا ہے گرین لائن منصوبے کی توسیع کے کام کی بندش سے روزانہ 2 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے اور اس کی تکمیل میں حائل مختلف رکاوٹوں کے باعث تاخیر ہورہی ہے۔ گورنر سندھ نے PIDCL کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا اور منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل اور زیرِ تعمیر منصوبوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے منصوبوں کی تکمیل میں حائل وجوہات اور رکاوٹیں فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت بھی کی۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عوامی مفاد میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں۔ منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پی آئی ڈی سی ایل حکام کو شفافیت، معیار اور رفتار یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔