صدر مملکت آصف علی زرداری 12ستمبر سے چین کا 10روزہ دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری 12ستمبر سے چین کا 10روزہ دورہ کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت صدر آصف علی زرداری 12 ستمبر سے چین کا دورہ کریں گے، 10 روزہ دورے کے دوران آصف علی زرداری کی اعلی چینی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ صدر زرداری چی نگدو، شنگھائی اور شین جیانگ کا دورہ کریں گے، صدر مملکت اپنے دورے کے دوران اعلی چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔آصف علی زرداری کے دورہِ چین کے دوران اقتصادی و تجارتی تعاون، سی پیک اور مستقبل کے منصوبے زیر بحث آئیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت کی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون اور کثیرالجہتی فورمز میں تعلقات کو تقویت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ممکنہ طور پر صدر آصف علی زرداری کے وفد کا حصہ ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کا سوہان گارڈن ہاؤسنگ اسکیم کو شوکاز نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر سی ڈی اے کا سوہان گارڈن ہاؤسنگ اسکیم کو شوکاز نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم جلالپور پیر والا بڑے سیلابی ریلے کی زد میں آگیا، ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کا انخلاء جاری بارش کے بعد کئی ’’برساتی مینڈک‘‘ نکل آئے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ عمرقید کے ملزم کی اپیل پر سماعت: جج سپریم کورٹ کا مدعی مقدمہ سے دلچسپ مکالمہ، کمرہ عدالت میں قہقہے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری صدر مملکت
پڑھیں:
محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔