سی ڈی اے کا سوہان گارڈن ہاؤسنگ اسکیم کو شوکاز نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
سی ڈی اے کا سوہان گارڈن ہاؤسنگ اسکیم کو شوکاز نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ وِنگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے مس سیولین ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
نوٹس کے مطابق سوہان گارڈن ہاؤسنگ اسکیم زون-5 اسلام آباد کی منظوری 10 جولائی 1994 کو دی گئی تھی جس کا رقبہ 2,985 کنال پر مشتمل ہے۔ اسکیم میں قبروں، سڑکوں، پارکس اور عوامی سہولیات کے لیے مخصوص زمین 4 اپریل 1995 کو ٹرانسفر ڈید کے تحت سی ڈی اے کے نام منتقل کی گئی تھی۔
تاہم سی ڈی اے نے نشاندہی کی ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے منظور شدہ نقشہ (Layout Plan) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تبدیلیاں کی ہیں۔ عوامی سہولیات کے لیے مختص پلاٹس کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا اور قبرستان، پارکس اور بلڈنگز کے پلاٹس کی غیر قانونی تبدیلیاں بغیر سی ڈی اے کی اجازت کے کی گئیں۔
سی ڈی اے کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کو مقررہ مدت کے اندر ترقیاتی کام مکمل کرنا تھے لیکن 2009 تک بھی شرائط پوری نہ کی جا سکیں، جس کے باعث 2017 میں اس کا این او سی منسوخ کر دیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ یہ معاملہ 12 مئی 2025 کو سی ڈی اے کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں بھی زیر غور آیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقطر پر حملے کے بعد امریکا اور اسرائیل کا اتحاد کمزور پڑ گیا؟ پی ٹی آئی ارکان کے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے آنا شروع تیزاب پھینک کر اچھا نہیں کیا، ناکام عاشق تھا تو خود کو مار کر نام پیدا کر لیتا، جسٹس ہاشم کاکڑ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم جلالپور پیر والا بڑے سیلابی ریلے کی زد میں آگیا، ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کا انخلاء جاری بارش کے بعد کئی ’’برساتی مینڈک‘‘ نکل آئے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ عمرقید کے ملزم کی اپیل پر سماعت: جج سپریم کورٹ کا مدعی مقدمہ سے دلچسپ مکالمہ، کمرہ عدالت میں قہقہےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سابق صدر عارف علوی نے غیر قانونی اقدام کیا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم
سابق صدر عارف علوی کے خلاف دائر اندراج مقدمے کی درخواست کا تحریری فیصلہ عدالت نے جاری کردیا۔
سیشن کورٹ لاہور نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر کوئی غیر قانونی اقدام ہوا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجا نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا ۔
واضح رہے کہ درخواست گزار شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عارف علوی نے بیرون ملک اپنی تقریر میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی، لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ عدالت عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔