محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ‘ایاز حمید بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر نیو کراچی ٹاؤن آفس میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے مشترکہ طور پر کی۔ اس موقع پر مونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے تمام روٹس کی قبل از وقت صفائی اور سیوریج لائنز کی درستگی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عزاداران حسینؓ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میونسپل کمشنرایاز حمید اللہ بلوچ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کو ہدایت دی کہ امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر کچرا اٹھانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں جو صفائی کے عمل کو بروقت اور بلا تعطل جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ مسلمانوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور نیو کراچی ٹاؤن کے تمام علاقوں میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے عوامی خدمت فراہم کرنے والے ادارے ماہ مقدس میں عوام کوبھر پور اپنی خدمات فراہم کریں تاکہ نیو کراچی ٹاؤن کی عوام اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی آسانی سے کرسکے۔اس موقع پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نیو کراچی ٹاؤن میں قائم مساجد و امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات پر پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیو کراچی ٹاو ن
پڑھیں:
دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں: آئی جی پولیس
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، یہ معاملہ ہر جگہ اٹھایا جارہا ہے۔