data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) رجسٹرارجامعہ کراچی کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس،ایم ای،ایل ایل ایم اور ایم ڈی میں داخلوںکے لئے داخلہ فارم23جون تا07 جولائی2025 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 18 جولائی2025 ء کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 21 تا23 جولائی متعلقہ شعبہ جات، سینٹرز اور انسٹی ٹیوٹ سے حاصل کرسکیں گے جبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار27 جولائی2025 ء کو ہونگے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔