کراچی؛ یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سے نوجوان قتل، شناخت نہیں ہو سکی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی:
یونیورسٹی روڈ سمامہ پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے یونیورسٹی روڈ سمامہ پُل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش عباسی شہید سپتال منتقل کی گئی ۔
ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سب انسپکٹر محمد نواز نے بتایا کہ مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ مقتول کی موٹرسائیکل نئی ہے جس پر لگے اسٹیکر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ 25 جنوری 2025 کو خریدی گئی تھی اور اس کی تاحال رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی تھی۔
مقتول کی شناخت کا عمل جاری ہے ، جب کہ پولیس واقعے کی تحقیقات بھی کر رہی ہے ۔ مقتول کی لاش پولیس کارروائی کے بعد شناخت ورثا کے لیے سردخانے میں امانتاً رکھوا دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لیاری غوثیہ ڈبہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سہیل نامی شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
چاکیواڑہ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔