data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی ٹاؤن اور اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان کے درمیان ملازمین کے لیے گروپ انشورنس کے حوالے سے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب نیو کراچی ٹاؤن آفس میں منعقد ہوئی جس میں اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان کا نمائندہ وفدکے سر براہ G I کمالی، چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف، وائس چیئرمین شعیب بن ظہیراور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسر سید محمد سلمان شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ یہ معاہدہ محض ایک رسمی کارروائی نہیں بلکہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک عملی قدم ہے اور نیو کراچی ٹاؤن اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان کو سالانہ 7457406(چوہترلاکھ ستاون ہزار چار سو چھ روپے ) پرئمیم کی مد میں ادا کرے گا ،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور کے ایم سی کے طے شدہ ضوابط کے مطابق ہر بلدیاتی ادارے کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ گروپ انشورنس کا معاہدہ کرنا لازم ہے، اور آج یہ قانونی تقاضہ نیو کراچی ٹاؤن کی سطح پر بخوبی پورا کر لیا گیا ہے۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ لائف انشورنس نیو کراچی ٹاو ن

پڑھیں:

حماس نے شہیدان محمد السنوار اور یحییٰ السنوار کی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا

آج صبح امریکی صدر کے سینئر مشیران "جیرڈ کشنر" اور "اسٹیو ویٹکاف" شرم الشیخ پہنچے، جہاں غزہ میں مستقل جنگبندی اور قیدیوں کے تبادلے كیلئے "ڈونلڈ ٹرامپ" کے پیش کردہ منصوبے پر اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اس وقت ثالثین کی مدد سے مصر کے شرم الشیخ میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ان مذاکرات میں وال اسٹریٹ جرنل اخبار کی رپورٹ کے مطابق حماس نے مطالبہ کیا کہ شہید یحییٰ السنوار اور ان کے بھائی شہید محمد السنوار کی لاشیں ہمارے حوالے کی جائیں۔ واضح رہے کہ یحییٰ السنوار نے غزہ کی پٹی میں حماس کی قیادت سنبھالنے کے بعد شہادت پائی تھی۔ مذکورہ اخبار نے بتایا کہ حماس نے عمر قید کی سزا پانے والے اپنے متعدد ساتھیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ شہید یحییٰ اور محمد السنوار کی لاشوں کی حوالگی کا بھی مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ صیہونی رژیم پہلے ہی یحییٰ السنوار کے جسد خاکی کو ایک خفیہ مقام پر منتقل کرنے کے بعد اسے حوالے کرنے سے انکار کر چکی ہے۔

دوسری جانب روئٹرز نیوز ایجنسی نے مذاکرات سے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں معاہدے کی قسمت کا فیصلہ ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ آج صبح امریکی صدر کے سینئر مشیران "جیرڈ کشنر" اور "اسٹیو ویٹکاف" شرم الشیخ پہنچے، جہاں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے كے لئے "ڈونلڈ ٹرامپ" کے پیش کردہ منصوبے پر اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ آج کے مذاکرات میں صیہونی وفد کے سربراہ، اسٹریٹجک امور کے وزیر "ران ڈرمر"، قطر کے وزیر اعظم "شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی"، اور ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف "ابراہیم کالن" بھی شامل ہوں گے۔ مصری ذرائع کے مطابق، حماس نے متعدد عمر قید کے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، جن میں PLO کے مروان البرغوثی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر گروپ کا مرکزی ملزم گرفتار، غیرقانونی اسلحہ برآمد
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی ایک عملی شکل ہے، وزیراعظم
  • پنجاب حکومت اور نجی سیکٹر کے درمیان کاشتکاروں سے گندم خریدنے کا معاہدہ طے
  • حماس نے شہیدان محمد السنوار اور یحییٰ السنوار کی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا
  • میرپور ماتھیلو میں صحافی محمد طفیل ہیدرانی قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار
  • سرکاری ملازمین کی انشورنس اب صوبےکی پہلی سرکاری انشورنس کمپنی کےسپردکرنےکافیصلہ
  • برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، محسن نقوی
  • اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کے ساتھ سپریم کورٹ آف ڈنمارک کے جسٹس محمد احسن کی قیادت میں وفد کا گروپ فوٹو
  • محمد یوسف کی تاریخی غزہ مارچ پر اہل کراچی ومنتظمین کو مبارکباد