بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی اور خورد برد شکایات سے متعلق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، متاثرین رابطے کی درخواست۔
قومی احتساب بیورو (نیب)، کراچی کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع اشتہار میں اعلان کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کراچی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام الناس سے رقوم ہتھیانے / دھوکہ دہی اور خورد برد کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔
اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ اس دھوکہ دہی سے متاثر ہوئے ہیں تو 30 روز کے اندر اپنی درخواست قومی احتساب بیورو کراچی میں جمع کروائیں۔
اشتہار کے مندرجات کے مطابق متاثرین اپنی درخواست بذریعہ ڈاک قومی احتساب بیورو کراچی، پی آرسی ایس، بلڈنگ، 197/5 ڈاکٹر داؤد پوتہ روڈ، کراچی کنٹونمنٹ، کراچی کے پتے یا نیب کے ای میل ایڈریس پر ارسال کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ درخواست نیب کی ویب سائٹ [email protected] (www.
اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ ویب سائٹ (www.nab.gov.pk) پر دی گئی ہدایات کے مطابق شکایات مندرجہ ذیل دستاویزات کے ساتھ ارسال کی جائیں۔
ا۔ شناختی کارڈ کی کاپی۔
ب حلف نامہ (سیب کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر لیں)۔
ج۔ اصل الائمنٹ لیٹر، ادائیگی کی رسیدیں چیک، معاہدے وغیرہ۔
نیب کراچی کے مطابق 30 دن کے بعد موصول ہونے والی درخواست پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔
اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دیگر متاثرین کو بھی اس سے متعلق آگاہ کریں تا کہ مذکورہ مقدمہ میں آپ کا مؤقف مضبوط ہو سکے۔
نیب کراچی کے اشتہار کے مطابق متاثرین رہنمائی کے لیے نامزد نیب افسر سے حماد کمال سے فون نمبر 021-99207966 : اور 99207869-021 یا واٹس ایپ نمبر+923709332642 : بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی احتساب بیورو بحریہ ٹاو ن اشتہار میں کراچی کے کے مطابق
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات، روس نے سینٹ پیٹرزبرگ میں بحریہ کی سالانہ پریڈ منسوخ کر دی
یہ پریڈ روس میں ہر سال جولائی کے مہینے میں آخری اتوار کو منعقد کی جاتی ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے کرسکے کے علاقے میں تازہ حملے میں روسی بحریہ کے نائب سربراہ میجر جنرل میخائل گڈکوف مارے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی بحریہ کی سالانہ پریڈ منسوخ کردی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے بحریہ کے دن کے موقع پر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والی پریڈ کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پریڈ روس میں ہر سال جولائی کے مہینے میں آخری اتوار کو منعقد کی جاتی ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے کرسکے کے علاقے میں تازہ حملے میں روسی بحریہ کے نائب سربراہ میجر جنرل میخائل گڈکوف مارے گئے ہیں۔