کراچی: بچوں کا جھگڑا بڑوں کی لڑائی میں تبدیل، 12 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
کراچی:
سرجانی ٹاؤن عبدالرحیم گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں، بیلچوں اور کلہاڑی کے وار سے 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن عبدالرحیم گوٹھ کے قریب دو گروپوں میں تصادم کے دوران ڈنڈوں، بیلچوں اورکلہاڑی کے وارسے 12 افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کرایا جہاں سے چار زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
زخمیوں میں حیدرعلی ولد میرل، 25 سالہ شاہد ولد میرل، 18 سالہ شہباز ولد میرل، 60 سالہ محمد خان ولد محمد صالح، 30 سالہ محمد وزیرخان ولد محمد خان، 32 سالہ نزیر خان ولد محمد خان، 28 سالہ غلام عباس ولد عمران بخش، 22 سالہ نادر ولد میر بخش، 50 سالہ کریم ولد ولی محمد، 22 سالہ ریاض احمد ولد محمد علی، 32 سالہ حیدرولد حاجی جلال اور 35 سالہ ظہیرعلی ولد محمد خان شامل ہیں۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن عرفان آصف نے بتایا کہ جھگڑے میں زخمی ہونے والے افراد ایک ہی علاقے کے رہائشی ہیں اورجھگڑا بچوں کی لڑائی سے شروع ہوا جو بڑوں تک پہنچ گیا، پولیس کی نفری موقع پرموجود ہے، واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ولد محمد
پڑھیں:
معروف اینکر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، حالت تشویشناک
دُرِ شہوار: میٹرو ون نیوز کے سینئر اینکر امتیاز میر پر ملیر کے علاقے کالا بورڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق امتیاز میر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ فائرنگ کے محرکات جلد از جلد سامنے لائے جائیں۔
فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی
انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔