آن لائن کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کے فوری حل کرنا ہے ‘محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن میں شہریوں کی سہولت اور مسائل کے فوری حل کے لیے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی زیر صدارت آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی آن لائن سیشن میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔کھلی کچہری میں شہریوں کو اپنے مسائل براہِ راست چیئرمین اور افسران کے علم میں لانے کا موقع دیا گیا، جسے عوامی حلقوں میں نہایت سراہا گیا۔آن لائن کھلی کچہری میں نیو کراچی کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے پانی کی قلت، نکاسی آب کی خراب صورتحال، گلی محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی تاخیر سے اٹھائے جانے کی وجہ سے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر کے حوالے سے اپنی شکایات پیش کیں۔ عوام نے اس بات کا اظہار کیا کہ متعدد بار درخواستوں اور شکایات کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے مسائل کا بروقت حل نہیں ہو پارہاہے جس کی وجہ سے عوام پریشانی سے دوچار ہیں۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام محکموں کے افسران کو شکایات کا نوٹس لینے اور فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کیے۔چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور آن لائن کھلی کچہری کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام بلا جھجھک اپنی شکایات آسانی سے متعلقہ محکموں تک پہنچا سکیں تاکہ ان کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اْن کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا تاکہ ہر شہری کو بلدیاتی سہولیات میسر آ سکیں اور مسائل کا حل ان کی دہلیز پر ممکن بنایا جا سکے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیو کراچی ٹاو ن محمد یوسف
پڑھیں:
سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ
سٹی 42 : حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر ہاؤس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حاجی یوسف اور جام عالم کی قیادت میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، ملاقات میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو اور دیگر بھی موجود تھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
شرجیل انعام میمن نے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، واقعے کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات کی بھی شدید مذمت کی۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، انسانی جان کا ضیاع ناقابلِ تلافی ہے اور یہ ہمارے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور توڑ پھوڑ مسائل کا حل نہیں، ہم تمام فریقین کے ساتھ مل کر ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل حل کریں گے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔
صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی
صوبائی وزیر نے کہا کہ جنہوں نے قانون ہاتھ میں لیا اور فسادات کو ہوا دی ان پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات درج ہونگے، ڈمپر مالکان ڈمپرز میں کیمرا، ٹریکر کے ساتھ انشورنس اور ڈرائیورز کا لائسنس یقینی بنائیں گے، ٹرانسپورٹرز کے نقصان کے تعین کے لئے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔