گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا،وفاقی وزیر کی ثالثی کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا،وفاقی وزیر کی ثالثی کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )سلام آباد میں پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو روکا تو وہ دھمکیوں پر اتر آئے۔ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو سنگ جانی ٹول پلازہ پر روکا گیا تو انہوں نے سخت نتائج کی دھمکیاں دیں اور پھر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھوڑی دیر بعد لیگی ایم پی اے ظاہر خان ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ پہنچے اور گشت کرنے والے افسر کو سنگجانی ٹول پلازہ پر گھیر لیا، جس پر انہوں نے وائرلس کر کے پولیس کو اطلاع دی تو ایس ایچ او سنگجانی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے جن کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے مزاحمت اور ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنانے پر لیگی ایم پی اے کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا تاہم آخری اطلاعات تک ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔سینئر پولیس افسر کے مطابق ایم پی اے ظاہر شاہ نے وی ایٹ گاڑی پرسی آئی اے ٹرپل ون کی نمبر پلیٹ لگائی تھی۔ ایم پی اے کو تھانے منتقل کرنے کی خبر ملی تو وفاقی وزیر امیر مقام فریقین میں صلح کرانے تھانے بھی پہنچ گئے۔ پولیس کے سینئر افسر نے گفتگو کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا کہ تھوڑی دیر میں دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوجائے گی اور مقدمہ درج نہیں ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایس ایچ او پولیس نے
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔