(ن) لیگی ایم این اے شاہد عثمان کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار کی پٹیشن خارج
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) الیکشن ٹربیونل پنجاب کے جسٹس(ر)محمود مقبول باجوہ نے این اے 80 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم کیخلاف پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار لالہ اسد اللہ پاپا کی پٹیشن سماعت کے بعد خارج کر دی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اعظم سواتی کی جیل میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سے ملاقات کی درخواست خارج
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے۔جیل حکام کی رپورٹ کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی۔