کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔ اسام ٹائمز۔ محکمہ کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔ انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، جس نے ڈالرز اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95 ہزار سعودی ریال برآمد کیے۔ محمد عرفان اللّٰہ نامی مسافر گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 کے ذریعے دمام جا رہا تھا۔ دمام کے مسافر نے بھی سعودی کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ دونوں کارروائیاں ڈیپارچر پر تعینات کسٹمز کی شفٹ ون کے عملے نے کی ہیں۔ مسافروں کو پاکستان سے بیرون ملک صرف 5 ہزار ڈالرز یا اس کے مساوی رقم لے جانے کی اجازت ہے۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ 5 ہزار ڈالرز سے زائد رقم لے جانے والے مسافروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 101 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں ایک سال کے دوران 101 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق سال 25-2024 میں ٹول ٹیکس کی مجموعی آمدن 64 ارب 42 کروڑ 38 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔

دنیا نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق سال 24-2023 میں ٹول ٹیکس آمدن 32 ارب روپے سے زائد رہی تھی جس میں ہائی ویز سے 17 ارب 75 کروڑ 88 لاکھ جبکہ موٹرویز سے 14 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔

نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی

رواں مالی سال 25-2024 میں ہائی ویز سے 34 ارب 42 کروڑ اور موٹرویز سے 29 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد آمدن ہوئی۔

صوبائی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ٹول ٹیکس آمدن 84 فیصد اضافے کے بعد 19 ارب 58 کروڑ روپے، سندھ میں 117 فیصد اضافے سے 11 ارب 37 کروڑ روپے، خیبر پختونخوا میں 92 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 38 کروڑ روپے جبکہ بلوچستان میں 81 فیصد اضافے سے آمدن ایک ارب روپے سے زائد رہی۔

دستاویز کے مطابق سرکاری اداروں، ایمبولینسز، پولیس اور فائر بریگیڈ گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔
 

44 برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی کارروائی، 2 ملزمان سے کروڑوں مالیت کی کرنسی برآمد کرلی
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن سے اغوا ہونے والی 20 سالہ لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب
  • کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں مالیت کے لیپ ٹاپس سمیت الیکٹرونک سامان ضبط، ملزمان گرفتار
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • اے این ایف کی کارروائیاں، خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • ایلون مسک دنیا کے پہلے 500 ارب ڈالرز کمانے والے شخص بن گئے
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 101 فیصد اضافہ
  • اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلاکے گرفتار کارکنان کو یورپ منتقل کرنے کا اعلان
  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
  • مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا