پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم پارکوں پر قبضے اور پارکوں میں چائنہ کٹنگ کے خلاف طویل عرصے سے مقدمہ لڑرہے ہیں، نارتھ ناظم آباد میں پارکوں میں چائنہ کٹنگ کرکے پلازے بنائے گئے، جماعت اسلامی اس وقت بھی کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑرہی تھی اور آج بھی عوام کے ساتھ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے ایم سی میں جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت و میئر کراچی کی سرپرستی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضے و تجارتی استعمال کے حوالے سے کلفٹن کے رہائشیوں کے ہمراہ عمر شریف پارک بلاک 2 کلفٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کو اون کرنے کے لیے تیار نہیں، ماضی میں بھی پارکوں پر قبضہ کرکے چائنہ کٹنگ کی گئی اور پلازے بنائے گئے، ایک بار پھر سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر پارکوں پر قبضے کیے جارہے ہیں، جماعت اسلامی کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے ساتھ ہے، اختیارات و وسائل کا رونا رونے کے بجائے اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں اور مزید اختیارات کے حصول کے لیے جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے، جماعت اسلامی عمر شریف پارک پر قبضے اور کمرشل سرگرمی کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف کلفٹن بلاک 2 کے علاقہ مکینوں کے ساتھ ہے، ہم کلفٹن کے عوام کے ساتھ مل کر تمام پارکوں سے قبضہ چھڑوائیں گے اور عدالت سے بھی رجوع کریں گے، ہمارا واضح اور دوٹوک مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے، عمر شریف پارک کو کلفٹن کے علاقہ مکینوں کے لیے کھولا جائے، کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، ہم نے گزشتہ دنوں شہر میں 12 اہم مقامات پر مظاہرے کئے، جماعت اسلامی کے سوا کسی بھی پارٹی نے کراچی کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے آواز تک نہیں اٹھائی۔ پریس کانفرنس کے بعد منعم ظفر خان نے پارک کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر نائب امیر کراچی نوید علی بیگ، امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، کلفٹن ریذیڈینشن ایسوسی ایشن کے رہنما احمد فہیم و دیگر بھی موجود تھے۔
 
منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کلفٹن بلاک 2 اہل محلہ و علاقہ مکینوں نے 12 سال قبل عمر شریف پارک سے قبضہ چھڑوایا جس کا افتتاح اکتوبر 2012ء میں کیا گیا، پارک کی باقاعدہ افتتاحی تقریب اس وقت کے گورنر نے کی لیکن ایک بار پھر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر عمر شریف پارک پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کرپشن کا دھندا ہے جس میں پارکوں اور کھیلوں کے میدانوں پر قبضہ کرکے اہل محلہ کو ان کی ضروریات سے محروم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پارکوں پر قبضے اور پارکوں میں چائنہ کٹنگ کے خلاف طویل عرصے سے مقدمہ لڑرہی ہے، جماعت اسلامی کے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے عدالت میں پٹیشن دائر کی، نارتھ ناظم آباد میں پارکوں میں چائنہ کٹنگ کرکے پلازے بنائے گئے، جماعت اسلامی اس وقت بھی کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑرہی تھی اور آج بھی عوام کے ساتھ ہے، گزشتہ دنوں SBCA کے ڈی جی نے بلڈنگ ریگولیشن میں ترمیم کر کے رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمی کی اجازت دی جس پر کے ایم سی میں جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے اپنے 9 ٹاؤن چیئرمینز کے ہمراہ عدالت میں پٹیشن دائر کی جس کے نتیجے میں ہائی کورٹ نے عوام کے حق میں فیصلہ سنایا اور ایس بی سی اے کے ڈی جی کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے پارکوں پر قبضے کراچی کے عوام عمر شریف پارک عوام کے ساتھ کے ساتھ ہے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

آزادکشمیر ،دو بڑی حکومتی اتحادی جماعتیں آمنے سامنے :پیپلزپارٹی ، ن لیگ اورچیف سیکرٹری آزادکشمیر پربرس پڑی

اسلام آباد (رضوان عباسی سے)ن لیگ کے وفاقی وزراء کے حالیہ دورۂ آزاد کشمیر نے سیاسی منظرنامے میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے اس دورے کو “سیاسی مداخلت” قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔وزراء فیصل ممتاز راٹھور، میاں وحید اور سردار جاوید ایوب نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر میر مقام کا موجودہ حالات میں دورہ سیاسی ایڈونچر کے مترادف ہے، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہداء کے گھروں کے دورے کی آڑ میں ن لیگی وزراء نے سیاسی بیانات دیے اور چیک تقسیم کیے، جس سے قومی یکجہتی کو دھندلا دیا گیا۔ وزیر بلدیات و سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے موقع پر سیاست کرنا ناقابلِ برداشت ہے۔ “ہم کسی کو کفن کی آڑ میں سیاست کی اجازت نہیں دیں گے،” انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا۔پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا کہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر متاثرین میں رقوم کی تقسیم شروع کی، جو ریاستی نظم و نسق کی خلاف ورزی ہے۔ مشیر امور کشمیر رانا ثناء اللہ کی متاثرین میں چیک تقسیم میں شمولیت کو بھی پارٹی نے سیاسی مداخلت قرار دیا۔پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری کے کردار اور رقوم کی تقسیم کے معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ اطلاعات کے وزیر سردار جاوید ایوب نے خبردار کیا کہ “بارود کی بو ابھی ختم نہیں ہوئی، بھارت ایک مکار دشمن ہے، ایسے میں سیاسی مہم جوئی ناقابلِ قبول ہے۔رہنماؤں نے ن لیگ پر الزام لگایا کہ وہ شہداء کی قربانیوں کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے، جو ناقابلِ معافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور چیف سیکرٹری کے اقدامات آزاد کشمیر میں سیاسی امن کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ عوام نے سیاست سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اس قیمتی جذبے کو ضائع نہ ہونے دیا جائے۔ پیپلز پارٹی نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ریاست میں آئین، قانون، اور جمہوریت کے دفاع کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی.

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا بدامنی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان
  • چینی کمپنی کراچی میں سپر منی ٹرک تیار کرنے کیلیے رضامند، جلد پلانٹ لگے گا
  • سردار سلیم حیدر خان سے سی پی این ای وفد کی ملاقات، پیکا ایکٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا
  • آزادکشمیر ،دو بڑی حکومتی اتحادی جماعتیں آمنے سامنے :پیپلزپارٹی ، ن لیگ اورچیف سیکرٹری آزادکشمیر پربرس پڑی
  • پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا گیا
  • کراچی میں اس وقت شدید آبی بحران ہے: منعم ظفر
  • سفاری پارک کی مدھوبالا اور ملکہ کے علاج کے لیے سری لنکن ڈاکٹر کی کراچی آمد
  • جنگ میں خاموشی کا نواز شریف کو جواب دینا پڑے گا: حافظ نعیم 
  • گجرات کے قصاب مودی کو دنیا نے رسواہوتے دیکھا ‘ گورنر پنجاب ’’نوائے وقت ‘‘ ہیڈ آفس کا دورہ