کراچی ایئرپورٹ: 2 کارروائیاں، ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
—جنگ فوٹو
محکمۂ کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔
انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، جس نے ڈالرز اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95 ہزار سعودی ریال برآمد کیے۔
محمد عرفان اللّٰہ نامی مسافر گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 کے ذریعے دمام جا رہا تھا۔
دمام کے مسافر نے بھی سعودی کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔
دونوں کارروائیاں ڈیپارچر پر تعینات کسٹمز کی شفٹ ون کے عملے نے کی ہیں۔
مسافروں کو پاکستان سے بیرون ملک صرف 5 ہزار ڈالرز یا اس کے مساوی رقم لے جانے کی اجازت ہے.
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ 5 ہزار ڈالرز سے زائد رقم لے جانے والے مسافروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈیزل منہگا ہونے پر کرایوں میں اضافے پر غور کر رہے ہیں، ریلوے حکام
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے پر کرایوں میں اضافے پر غور کر رہے ہیں۔
لاہور سے ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوے کو شدید مالی نقصان کاسامنا ہے، اضافی بوجھ مسافر اور مال بردار ٹرینوں پر ڈالنا پڑے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوشش ہے کہ مسافر ٹرینوں پر کم اور مال بردار ٹرینوں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے، ہماری کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ کرایوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔
ریلوے حکام کے مطابق 18جون کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔