ویب ڈیسک: پاکستان کے مایہ ناز کوہ پیما سرباز علی خان نے کوہ پیمائی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی ۔ انہوں نے دنیا کی تمام 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کر کے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

سرباز علی نے یہ کارنامہ آج 8,586 میٹر بلند کینچن جونگا کو بغیر آکسیجن سر کر کے مکمل کیا۔ اس طرح وہ پاکستان کے پہلے کوہ پیما بن گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

یاد رہے کہ سرباز علی گزشتہ سال ہی دنیا کی تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے تھے تاہم ابتدائی دو مہمات میں انہوں نے آکسیجن استعمال کی تھی۔ اس تاریخی اعزاز کے لیے انہیں صرف دو چوٹیاں ، اناپورنا اور کینچن جونگا ،  دوبارہ بغیر آکسیجن سر کرنی تھیں۔

گزشتہ ماہ انہوں نے اناپورنا کو کامیابی سے عبور کیا اور آج کینچن جونگا کو سر کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سرباز علی

پڑھیں:

ڈی جی ایس بی سی اے کا صوبے کی تمام مخدوش عمارتوں اور غیرقانونی تعمیرات کے سروے کا حکم

کراچی:

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) مزمل حسین ہالیپوٹو نے سندھ بھر میں خطرناک عمارتوں اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدامات انسانی جانوں کے تحفظ، شہری سلامتی اور تعمیراتی عمل میں شفافیت لانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے صوبے کی تمام خطرناک عمارتوں کا جامع سروے کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ غیرقانونی اور بے ضابطہ تعمیرات کو فوری طور پر روک کر موقع پر ہی مسمار کیا جائے۔

انہوں نے بلڈنگ انسپکٹرز، سینئر انسپکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اپنی حدود میں باقاعدہ نگرانی کرنے کی ہدایت دی تاکہ خطرناک عمارتوں اور تعمیراتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی بروقت کی جا سکے۔

افسران کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا کہ فیلڈ افسران کے لیے ایک گریڈنگ سسٹم تیار کیا جائے گا جو ان کے ذاتی پروفائل میں شامل ہوگا۔ تمام فیلڈ افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روزانہ اپنی سرگرمیوں کا ریکارڈ ایک فیلڈ بُک میں درج کریں، جو ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے بنیادی حوالہ ہوگا۔

مزمل حسین ہالیپوٹو نے آئی ٹی سیکشن کو ہدایت دی کہ خطرناک عمارتوں اور مسمار کی گئی غیرقانونی تعمیرات کا جامع ڈیٹا بیس تیار کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ نگرانی کا عمل شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا تاکہ فیلڈ کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ڈائریکٹر جنرل نے واضح کیا کہ بروقت رپورٹ جمع نہ کرانے یا فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ تمام افسران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور روزانہ صبح 9 بجے دفاتر میں موجود ہوں۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ یہ اقدامات حکومت کے شفافیت، کارکردگی اور عوامی خدمت کے ویژن کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہماری اولین ترجیح شہریوں کی جانوں کا تحفظ ہے اور کسی بھی غیرقانونی یا خطرناک تعمیرات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ملی، مریم نواز
  • بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 50، لاپرواہی پر 25 ہزار روپے جرمانہ
  • انڈیا پر پابندیوں کے بعد پاکستانی چاول امریکی مارکیٹوں میں نظر آنا شروع ہو گیا، سینیئر صحافی انور اقبال
  • پنجاب کے حق میں آواز بلند کرنے پر کسی سے معافی نہیں مانگوں گی ، مریم نواز
  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر
  • انٹرنیشنل لیگ ٹی20 آکشن، پاکستانی کھلاڑی فخر زمان اور نسیم شاہ 80 ہزار ڈالر میں منتخب
  • ڈی جی ایس بی سی اے کا صوبے کی تمام مخدوش عمارتوں اور غیرقانونی تعمیرات کے سروے کا حکم
  • مشتاق احمد خان سمیت تمام گرفتار پاکستانی فوری رہا کیے جائیں، شہباز شریف کا مطالبہ
  • اینڈرے فلیچر آئی ایل ٹی 20میں سب سے مہنگے کھلاڑی قرار،پاکستانی فخر زمان اور نسیم شاہ بھی نمایاں
  • کوہ پیما اسد علی میمن کے نئے مشن کیلیے سعید غنی کا نیک خواہشات کا اظہار