عیدالاضحیٰ کے لیے مویشی خریدنے کے لیے کراچی سے میر پور خاص جانے والے بیوپاریوں کے قافلے پر ڈاکوؤں کا دھاوا۔ذرائع کے مطابق 19 سے 20 افراد پر مشتمل بیوپاریوں کا گروپ کراچی سے مویشی خریدنے کے لیے روانہ ہوا تھا اور ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے کی نقد رقم موجود تھی۔

جیسے ہی یہ قافلہ سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے قریب پہنچا وہاں سے ایک ویگو ڈالہ مسلسل ان کا پیچھا کرتا رہا۔ متاثرین کے مطابق ویگو ڈالے میں سوار افراد نے اسلحے کے زور پر گاڑی کو روکا اور بیوپاریوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی خطیر رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی جس کے بعد بیوپاری فرحان قریشی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ متاثرہ بیوپاریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان کی لوٹی گئی رقم واپس دلائی جائے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

رحیم یار خان: شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، مقابلہ جاری

رحیم یار خان:

کچہ کے علاقے میں واقع شیخانی پولیس چوکی پر درجنوں ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، ڈاکوؤں حملے کے بعد فرار ہو گئے۔

ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور کچہ کو جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور ڈاکوؤں سے مقابلہ جاری ہے اور ان کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق، حملہ آور درجنوں ڈاکو جدید اسلحہ سے لیس تھے جنہوں نے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد ڈی پی او عرفان علی سموں خود بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ ڈاکو ریاست اور قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتے، انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ بزدلانہ حملے کا خمیازہ ڈاکوؤں کو بھگتنا ہو گا۔

ترجمان پولیس کے مطابق، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کر رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کو گرفتار یا انجام تک پہنچایا جا سکے۔

علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے کچہ کے گردونواح کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چند ماہ قبل 10 کروڑ روپے کا گاڑی کا نمبر خریدنے والے مزمل کریم پراچہ انتقال کر گئے
  • 10 کروڑ روپے میں نمبر پلیٹ خریدنے والے تاجر مرحوم مزمل کریم پراچہ کون تھے؟
  • 10 کروڑ کی ’A1‘ نمبر پلیٹ خریدنے والے صنعتکار انتقال کر گئے
  • رحیم یار خان: شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، مقابلہ جاری
  • کراچی، منگھوپیر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
  • کراچی : 2 دریا کے قریب ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی
  • گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑےکا قاتل پکڑا گیا، اعتراف جرم بھی کرلیا
  • معاہدے کی خلاف ورزی کرکے چینی کی زائد قیمتیں وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
  • زائرین امام حسینؑ کے بائی روڈ عراق جانے پر پابندی کے خلاف کراچی میں احتجاجی ریلی
  • اب آپ سعودی عرب میں جائیدادیں خرید سکتے ہیں، لیکن کیسے؟