---فائل فوٹو 

خیبرپختونخوا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے ڈپٹی کمشنر کے پی کو 50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں نقصانات، ریسکیو اور ریلیف سے متعلق کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بتایا گیا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 309 اموات ہوئیں، حادثات میں زخمیوں کی تعداد 23 ہے جو کہ مزید بڑھ سکتی ہے، سیلاب سے 63 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں ادویات، اشیائے خور و نوش پہنچائی جا رہی ہیں، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے محکمۂ مواصلات کو ڈیڑھ ارب روپے جاری کیے ہیں۔

خیبرپختونخوا: بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 321 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بریفنگ کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے ڈپٹی کمشنر کو 50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن مکمل جبکہ ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے وہاں ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے اور متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی اگلے 2 دنوں میں یقینی بنائی جائے۔

اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کا بروقت رسپانس قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: روپے جاری سیلاب سے کے لیے

پڑھیں:

قائم مقام امریکی سفیر کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔‎

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔‎قائمقام امریکی سفیر نے پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ‎دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔سیکیورٹی کی وجہ سے اندر نہ جا سکا۔‎حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کرلئے گئے ہیں۔

سہولت کار گرفتار ہیں جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‎مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واٹرسپلائی کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں
  • بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت سے 30 افراد جاں بحق، نیپرا نے 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزارتِ داخلہ کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور
  • قائم مقام امریکی سفیر کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی
  • وفاقی حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع رپورٹ جاری کر دی
  • وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں
  • پنجاب میں سیلاب اور اسموگ سے متاثرہ معصوم بچی عائشہ کی کہانی
  • حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیڑھ ارب کے فنڈز کی امید‘ جلد جاری ہو نگے :گورنر 
  • پنجاب: سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیٹی قائم
  • سیلاب متاثرین کی بحالی، نقصانات کی تحقیقات کیلیے پنجاب کی اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی قائم