City 42:
2025-08-16@09:08:20 GMT

سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری روز

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

ویب ڈیسک: سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز ہے،نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی  جاری رہے گی۔

 وزارت کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے نامزد بینک کھولنے کےاحکامات جاری کر رکھے ہیں ،وزرات مذہبی امور کا کہنا ہےکہ درخوستوں کی مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی بکنگ روک دی جائے گی،پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر وصول شدہ حج درخواستیں کامیاب قرار پائیں گی۔

  مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 

 ترجمان  وزارت مذہبی امور کےمطابق درخواست گزاربینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرورحاصل کریں،وزارت کے آن لائن پورٹل یا پاک حج 2026 ایپ پر اپنے کوائف ضرور چیک کر لیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پشاور سے باجوڑ جانے والے سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے کی رپورٹ جاری

 ویب ڈیسک : پشاور سے باجوڑ جانے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے , جس کے مطابق 2 پائلٹس سمیت5عملے کے ارکان جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک فلائٹ انجنیئر، ایک کریو چیف اور ایک ٹیکنیشن شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر تقریباً 8 ہزار فٹ بلند پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم دوپہر 12 بجے کے قریب اس کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ طویل تلاش کے بعد شام 4 بجے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا گیا۔

  مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے حادثہ کے اطراف کسی قسم کی آبادی موجود نہیں تھی، جس سے امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آئی۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری دن، درخواستیں ایک لاکھ 8 ہزار تک پہنچ گئیں
  • پشاور سے باجوڑ جانے والے سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے کی رپورٹ جاری
  • اسٹیٹ بینک نے جشن معرکہ حق کے موقع پر 75روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا
  • اسٹیٹ بینک نے جشن معرکۂ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کردیا
  •    ملازمین کے لئے نئی سکیم کا اجراءکردیاگیا
  • حج 2026ء کیلئے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور
  • 2026 کے لیے درخواستوں کا سلسلہ جاری، 95 ہزار سے زائد موصول
  • بیرون ملک مفرور ملزمان کی حوالگی کا کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری
  • سزاؤں کے بعد نااہلی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس