ڈیڑھ کروڑ کی کرنسی برآمد‘ ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے کی کھارادر میں کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی کرنسی برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کھارادر گولڈ مارکیٹ میں چھاپا مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کی خفیہ اطلاع پر کھارادر گولڈ مارکیٹ میں کارروائی کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اسکول وین ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولییس کے مطابق زیرِ حراست ملزم وین میں سفر کرنے والی طالبات کو ہراساں کرتا تھا، وین ڈرائیور کے روکنے پر اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔