علامتی پرائمری ووٹنگ، استنبول کے معزول میئر کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ پڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
استنبول (نیوز ڈیسک) ترکیہ میں اپوزیشن کی مرکزی جماعت سی ایچ پی کی جانب سے کروائی گئی علامتی پرائمری ووٹنگ میں استنبول کے معزول میئر امام اوغلو کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ پڑ گئے، یہ با ت میونسپلٹی کی جانب سے بتائی گئی ۔ یہ امام اوغلو کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت کا مظہر ہے۔ میونسپلٹی نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ ووٹوں میں سے ایک کروڑ 21لاکھ سے زائد ووٹ یکجہتی کے طور پر انہیں ملے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خواتین اپنی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگاوائیں، میں بیٹی کو بھی لگواؤں گا، میئر کراچی
میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے خواتین سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔
کراچی میں جاری مہم کے تحت کراچی میں 9 سے 14 سال کی عمر کی لڑکیوں کو سندھ حکومت کی جانب سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگائی جارہی ہے اور یہ مہم زور و شور سے جاری ہے۔
میئر کراچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ہر روز 14 خواتین سرویکل کینسر کا شکار ہو رہی ہیں، ستر فیصد سرویکل کینسر متاثرہ خواتین کے لیے جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیق کے بعد خواتین کو جان لیوا بیماری سے بچانے کے لئے ایچ پی وی ویکسین تیار کی گئی ہے، جو امریکا،سعودی عرب ، یورپ کے ساتھ ساتھ 149 ممالک میں خواتین کیلیے استعمال کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی بیٹیوں اور بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچانے کے لیے 15 سے 27 ستمبر تک ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے ، شہر میں مختلف مراکز اور اسکولوں میں ہیلتھ ورکرز بلا کسی معاوضہ یہ ویکسین لگا رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لئے مفروضوں کو مسترد کریں اور ہیلتھ ورکرز کی رائے کا بغور جائزہ لیں، کینسر جیسی بیماری سے ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بچانے کے لئے ایچ پی وی ویکسین ضرور لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور زمہ دار باپ میں بھی اپنی بیٹی کو یہ ویکسین ضرور لگواؤں گا۔