انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
اے این ایف کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران 4 مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے تقریباً ایک کروڑ 54 لاکھ روپے مالیت کی 41 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔
لاہور کے علاقے واہگہ میں موٹر سائیکل سوار 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 870 گرام چرس، 320 گرام آئس اور 47 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح شاہدرہ کالا خطائی روڈ پر ملزم سے 2کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔
علاوہ ازیں کوٹ لکھپت لاہور میں کوریئر آفس میں سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل سے 28 کلوگرام جذب شدہ آئس برآمد کرلی گئی۔
اُدھر بلیلی روڈ کوئٹہ پر ریلوے اسٹیشن کے قریب ملزم سے 10کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کارروائیوں میں کرلی گئی
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔