ٹیکس چور کی اطلاع دیں اور ڈیڑھ کروڑ روپے تک انعام لیں، ایف بی آر نے گیم چینجنگ اقدامات وضح کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوری پکڑے کے لیے جدید اقدامات کا اعلان کر دیا جن میں ٹیکس چور کی اطلاع دینے والے شخص کے لیے بھاری انعامی رقم کی ادائیگی بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس چوری ناقابل برداشت، 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم
اعلان کردہ اقدامات کے تحت محکمہ وسل بلوئنگ کا طریقہ کار متعارف کروا رہا ہے تاکہ شہری اور کمپنیاں خفیہ طریقے سے ٹیکس چوری کی اطلاعات دے سکیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس چوری پکڑنے کے لیے ایف بی آر پیشہ ورانہ فرموں کی خدمات بھی حاصل کر رہا ہے تاکہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور کاروباری اداروں و کمپنیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔
ٹیکس چور کی اطلاع دیں اور ڈیڑھ کروڑ روپے انعام لیں!ایف بی آر کی جانب سے اعلان کردہ اقدامات میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس چوری کی کامیاب اطلاع دینے والے کو زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ کروڑ روپے تک انعامی رقم دی جائے گی اور یہ نظام مکمل طور خفیہ انداز میں چلایا جائے گا۔
مزید پڑھیے: ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی تیاری مکمل، بھاری جرمانے تجویز
ایف بی آر ٹیکس چوری روکنے کے لیے جن فرمز کی خدمات حاصل کرے گا وہ دستیاب ڈیٹا پر اپنی تحقیق کریں گی تاکہ بڑی ٹیکس لیکیج (چوری/کمی) کی نشاندہی کی جا سکے۔
ایف بی آر ان فرمز کی معاونت کے لیے ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے سے قبل یہ اقدام ایک ممکنہ گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: سینیٹرز نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 10 سال قید سزا کی تجویز کو مسترد کردیا
فرمز اثاثہ جات کا ڈیٹا، گاڑیوں اور افراد و کاروباروں کے بڑے اخراجات کی بنیاد پر بھی ٹیکس چوری کی نشاندہی کریں گی۔
اطلاعات کے مطابق کئی اجلاس ممکنہ فرمز کے ساتھ ہو چکے ہیں تاکہ ان کی دلچسپی معلوم کی جا سکے اور ان فرمز نے نہایت مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ریئل اسٹیٹ شعبے کے لیے بڑا ریلیف، آئی ایم ایف پراپرٹی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنے پر راضی
ممکنہ فرمز نے اپنی شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے کیونکہ اس میں کاروباری مواقع بھی ہیں اور قومی خدمت کا پہلو بھی شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف بی آر ایف بی آر کی انعام کی پیشکش ٹیکس چور نشانے پر ٹیکس چوری بتانے پر بھاری انعام ٹیکس چوری کی روک تھام.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر ایف بی ا ر کی انعام کی پیشکش ٹیکس چور نشانے پر ٹیکس چوری بتانے پر بھاری انعام ٹیکس چوری کی ایف بی ا ر ٹیکس چور کی اطلاع کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔