کراچی: ڈیڑھ کروڑ کے زیورات چوری کرنیوالے 5 مزدور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والے 5 مزدوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق پختون خوا کے ایک ہی علاقے سے ہے، پانچوں ملزمان نے ایک دوسرے پر چوری کا الزام لگایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سامان برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں نے ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور؛ لڑکی کو اغوا کرنیکی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
لاہور:اقبال ٹاؤن پولیس نے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
سی ایم پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس عورتوں کے تحفظ کے لیے متحرک ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو اغوا ہونے سے بچا لیا، ملزم انعام رسول نے لڑکی کو چاقو کے زور پر مین بلیوارڈ سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم انعام جعلی نکاح نامہ بنا کر رخسار کو حراساں اور بلیک میل کرتا تھا، ملزم انعام کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں لڑکی کے ساتھ زور زبردستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم انعام کو چاقو سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دیے۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں کو اغواء، تشدد، اور حراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔