نوجوان نسل کوڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں آگے بڑھائیں،جماعت اسلامی ہند
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام منعقد ہونے والے دوروزہ قصص 2.0 میڈیا ماسٹری بوٹ کیمپ میں امیرجماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے مسلمانوں کے وسیع ترسماج سے براہ راست تعامل اورمکالمے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔ دوروزہ ورکشاپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے وابستہ افراد کومتوجہ کیا کہ وہ اپنی سوچ اور سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کریں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ افراد کوچاہیے کہ وہ صرف اندرونی کمیونٹی مکالمے تک محدود نہ رہیں بلکہ وسیع ترسماج کے ساتھ مسلمانوں کوجوڑنے کی مثبت کوششوں کوفروغ دیں۔سید سعادت اللہ حسینی نے نوجوان نسل کی تربیت اوررہنمائی پرخاص زوردیتے ہوئے کہا کہ نوجوان فطری طورپرٹیکنالوجی سے قریب ہوتے ہیں اوروہ جنریشن زیڈ کی زبان سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ڈیجیٹل اورسوشل میڈیا کے میدان میں نوجوان نسل کوآگے بڑھائیں تاکہ وہ اس میدان میں مؤثرکردارادا کرسکیں۔ انہوں نے وسیع ترمیڈیا برادری کے ساتھ باقاعدہ نیٹ ورکنگ کی اہمیت کوبھی اجاگرکیا۔ سید سعادت اللہ حسینی نے صحافیوں، میڈیا نمائندوں اورایڈیٹروں سے رابطے بڑھانے پرزوردیا تاکہ پیشہ ورانہ روابط اورباہمی تعلقات کومضبوط کیا جا سکے اورمثبت رخ پررائے عامہ کو ہموارکیا جا سکے۔دوروزہ بوٹ کیمپ قصص 2.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی ہند
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی عبدالعزیز ناغڑ کے انتقال پر تعزیت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-8-3
حیدرآ باد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید، نائب امیر عبدالقیوم شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان اور سلیم خان نے پاکستا ن پیپلز پارٹی یوسی 43کے چیئرمین عبدالعزیز ناغڑ کے انتقال پر ان کے بیٹے عبدالقدیر ناغڑ سے ان کی رہائشگاہ پر تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم عبدالعزیز ناغڑ ایک مخلص عوام دوست رہنما تھے۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا بھی کی۔