اورنگی ٹاؤن میں منی بس کی ٹکر سے دو سالہ بچی جاں بحق ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
کراچی:
اورنگی ٹاؤن 10 نمبر منگل بازار کے قریب منی بس کی ٹکر سے دو سالہ بچی جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ منی بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچی کی شناخت دو سالہ ایمان دختر مرتضیٰ کے نام سے کی گئی اور یہ حادثہ روٹ زیڈ ٹو کی منی بس کی ٹکر سے پیش آیا تھا جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچی موٹر سائیکل پر اپنے چچا کے ہمراہ سوار تھی کہ موٹر سائیکل سلپ ہوگئی اور عقب سے آنے والی منی بس کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہوگئیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ بچی کے چچا معمولی زخمی ہوئے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منی بس کی ٹکر سے
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔