کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اورنگی ٹاؤن بنارس اباسین ہوٹل کے قریب ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن بنارس اباسین ہوٹل کے قریب ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
متوفی کی عمر 35 سال کے قریب اور فوری طور پر متوفی کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی
کراچی: شہر قائد میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی ، مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ کر اسے نذر آتش کر دیا۔
تفصیلات کے مابق نشتر روڈ رامسوامی کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی۔
حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کا ونڈ اسکرین توڑنے کے بعد اس آگ لگا دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال نے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور اس حوالے سے پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔