Express News:
2025-11-03@07:10:52 GMT

اورنگی ٹاؤن میں مسجد کمیٹی کے صدر پر فائرنگ کا مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT

کراچی:

اورنگی ٹاؤن سیکٹر بارہ ایل میں مسجد کے باہر فائرنگ سے مسجد کمیٹی کے صدر کے زخمی اور بیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ زخمی مفیظ الرحمٰن کی مدعیت میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت پاکستان بازار تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق بیٹا اور میں مسجد کولر روم کی صفائی کے لئے گئے تو وہاں موجود محمد عالم اورمحمد نور نے کولر روم پرتالا لگادیا۔

مدعی کے مطابق میں نے کہا کولر روم تالا کھولواور چابی دو ہمیں صفائی کرنی ہے تو وہاں موجود محمد زکر اور محمد عمر گالم گلوچ کرنے لگے میں نے منع کیا تو محمد زکریا نے عمر سے کہا کہ انہیں جان سے مار دو جو ہوگا میں دیکھ لوں گا۔

محمد عمر نے پستول سے نکال کر جان سے مارنے کی نیت سے ہم پرسیدھی فائرنگ کرنا شروع کردی، بیٹے مجیب الرحمن کو پیٹ اورمجھے ٹانگ پر گولی لگی، میرا بیٹھا موقع پر جاں بحق ہو گیا اور میں شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم عمر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں، پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم آپس میں رشتے دار بھی ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب گھر میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشیں عباسی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
  • پنجاب میں قبضہ مافیا، دھوکا دہی اور جعلسازوں کو سخت سزائیں کیلیے قوانین تیار
  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار
  • شبر زیدی کے خلاف دو دن قبل درج ہونے والی ایف آئی آر ختم کیوں کرنا پڑی؟